جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

دل کرتاہے ن لیگ کو گالیاں دوں، لیگی قیادت کی جانب سے فون نہ اٹھانے پر مولانا کا ساتھی رہنما سے مکالمہ

datetime 30  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دل کرتاہے ن لیگ کو گالیاں دوں، یہ بات جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے ایک ساتھی رہنما سے کہی، معروف صحافی انعام اللہ خٹک نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ”کل مولانا صاحب لاہور میں اسٹیج پر شہباز شریف اور دیگر لیگی قیادت کا انتظار کرتے رہے،

دلبرداشتہ ہو کر سینیٹر طلحہ محمود کو کہا کہ ن لیگ لاہور کے صدر پرویز مشرف کو فون کرے، کسی نے فون نہیں اٹھایا، مولانا نے مایوس ہو کر اپنے پارٹی کے دوست کو کہا کہ دل کرتا ہے ن لیگ کو گالیاں دوں۔“ معروف صحافی نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ”اپوزیشن نے پہلے حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کے خواب دکھا کر شرمندہ کر دیا پھر مولانا صاحب کو آگے کرا کر اپنی ضمانتیں پکی کر لیں، اب مولانا کو لاہور اور جی ٹی روڈ پر اکیلا چھوڑ دیا، مولانا کے ساتھ انصار الاسلام کے علاوہ کوئی نہیں۔“جمعیت علمائے اسلام (ف) کا قافلہ جب لاہور سے روانہ ہوا تو تعداد دیکھ کر مولانا فضل الرحمان اور ان کے دیگر ساتھی مایوس نظر آئے۔ اس حوالے سے ٹوئٹر پر انعام اللہ خٹک نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کارکنوں کی تعداد انتہائی کم نظر آ رہی ہے جس پر مولانا فضل الرحمان کے چہرے کے تاثرات بھی دیکھے جا سکتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے پندرہ لاکھ لوگ اسلام آباد لانے کا دعویٰ کر رکھا ہے لیکن لاہور سے ان کے ساتھ تعداد انتہائی کم تھی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے کارکن بھی غائب تھے۔ اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک مرتبہ پھر آزادی مارچ کی کامیابی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے استعفے کے ساتھ ساتھ پوری کابینہ کو گھر بھیجیں گے،ہم آزادی مارچ کر رہے ہیں،

کوئی دھرنا نہیں ہے، یہ ایک تحریک کا نام ہے، کون کہتا ہے فضل الرحمان اسلام آباد نہیں پہنچے گا، اسلام آباد پہنچنے پر عوامی رائے کا احترام نہ کیا توآزادی مارچ مزید سخت ہوگا،ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا گیا لیکن اس حکومت میں صرف دو لوگوں کو نوکریاں ملی ہیں جن میں ایک گورنر اسٹیٹ بینک او رایک چیئرمین ایف بی آر شامل ہیں،25 جولائی کوجوانتخابات ہوئے ان میں بدترین دھاندلی ہوئی،اس کے نتائج کوقبول نہیں کرتے،ہم حضرت امام حسین کے پیرو کار ہیں، ہم نے پہلے دن سے ہی بیعت نہیں کی، آج کوئی بھی حضرت امام حسین کی قربانی کو بغاوت نہیں کہہ رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…