آزادی مارچ راولپنڈی شہر میں داخل نہیں ہوگا بلکہ سیدھا اسلام آباد پہنچے گا،جے یو آئی کا اگلا لائحہ عمل سامنے آگیا، حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی

30  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کا قافلہ راولپنڈی شہر میں داخل نہیں ہوگا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں  نے کہاکہ آزادی مارچ کا قافلہ ٹی چوک سے سیدھا ایکسپریس ہائی وے پر آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ قافلہ کرال چوک اور فیض آباد سے گذرتا ہوا زیرو پوائنٹ سے کشمیر ہائی وے میں داخل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ کا قافلہ کشمیر ہائی وے سے پشاور موڑ جلسہ گاہ

میں پہنچے گا۔ انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ کا قافلہ ٹی چوک سے پنڈی شہر کی طرف نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ کا قافلہ گجر خان کے قریب قیام کرنے کے بعد آزادی مارچ دن کی روشنی میں اسلام آباد میں داخل ہوگا،دوسرا قافلہ کے پی کے سے مولانا عطاء اکرحمان کی قیادت میں ترنول سے کشمیر ہائی وے میں داخل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ جلسہ گاہ کی تیاری پر تیزی سے کام جاری ہے۔مارچ کے پہنچنے سے پہلے جلسہ گاہ مکمل تیار ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…