اسلام آباد (مانیٹرنگ دیسک)سینئر صحافی و کالم نگار سلیم صافی اپنے کالم ’’نواز شریف کی ڈیلنگ اور مولانا کا مارچ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ۔۔۔مولانا فضل الرحمٰن اور میاں نواز شریف فقط وسیلہ بن رہے ہیں، اصل معاملہ ہے مکافاتِ عمل اور تکبر کے انجام کا۔ قومی اور اجتماعی معاملات میں بسا اوقات ربِ کائنات اپنی عدالت اسی دنیا میں ہی لگا دیتا ہے اور لگتا ہے کہ عمران خان کے بارے میں ربِ کائنات کی عدالت لگ گئی۔ وہ ذات سب کچھ برداشت کرتی ہے لیکن غرور اور تکبر نہیں تاہم جو تکبر ہم نے
ماضی قریب میں دیکھا، پوری صحافتی زندگی میں نہیں دیکھا تھا۔ یوں لگتا ہے کہ مکافاتِ عمل کا قانون روبہ عمل ہو گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن اور میاں نواز شریف فقط وسیلہ بن رہے ہیں۔ اس سے بچ گئے تو اللہ کوئی اور راستہ نکالے گا لیکن مکافاتِ عمل پایۂ تکمیل تک پہنچ کر ہی رہے گا۔ میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کے معاملات سے جس طریقے سے نمٹنے کی کوشش کی گئی اگر ان کا جائزہ لیا جائے تو واضح ہو جائے گا کہ مکافاتِ عمل کا قانون کس طرح روبہ عمل ہورہا ہے۔