بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سیلفی کا اندھا شوق لڑکی کی جان لے گیا، اندوہناک منظر کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرلیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)پْرخطر سیلفی کا شوق اب تک کئی جانیں گنوا چکا ہے۔ آئے روز سیلفی لیتے لوگوں کی اموات کی خبروں کے باوجود اس رحجان میں کمی نہیں آئی۔ ایسی ایک خبر دبئی سے آئی ہے جہاں ایک ایشیائی لڑکی کو سیلفی کی قیمت میں اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک 16 سالہ لڑکی دبئی کی کثیر منزلہ عمارت کی 17 ویں منزل پر سیلفی بنانے لگی تو اس کی کرسی پھسل گئی اور وہ زمین پر جا گری۔لڑکی الشیخ زید روڈ پر واقع ایک ٹاورپر سیلفی لینے کی کوشش کر رہی تھی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے گھر والوں

کے ساتھ اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی کے کنارے بیٹھ کر سیلفی بنانے لگی تو اس کی کرسی پھسل گئی۔دبئی پولیس نے بتایا کہ لڑکی اپارٹمنٹ کے بالکونی میں واقع رکاوٹ کے کنارے پر ایک کرسی پر کھڑی سیلفی لینے کی کوشش کر رہی تھی۔ اس نے موقع پر موجود لڑکی کی ہمیشرہ نے بتایا کہ اس کہ بہن کرسی پر اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی جس کے نتیجے میں کرسی الٹ گئی اور وہ کئی فٹ گرتی ہوئی زمین پر جا لگی۔دبئی پولیس میں سیکیورٹی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل فیصل القاسم نے شہریوں پر کثیر منزل عمارتوں میں سیلفی لینے کے دوران احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…