پیرس (این این آئی)فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے بایون کی مسجد کے باہر فائرنگ کی گئی، جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ملزم نے آتش گیر مادہ بھی پھینکا، حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایاکہ 84 سالہ شخص کو بایون کی مسجد (پیرنیسیز اٹلانٹک) کے سامنے فائرنگ کے بعد پکڑ لیا گیا، فائرنگ سے زخمی ہونے
والوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ملزم نے مبینہ طور پر ایک آگ لگانے والا مادہ بھی پھینکا جس سے مسجد کے احاطے میں آگ لگ گئی، تاہم فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔ حملے کے بعد مسجد کے اطراف سیکورٹی لگادی گئی۔فرار ہونے والے ملزم کو اینٹی کرائم اسکواڈ (بی اے سی) نے سینٹ مارٹن ،ا ڈی سیگنانکس (لنڈیز) قصبے سے گرفتار کیا۔ ملزم کے گھر اور اطراف میں آپریشن جاری ہے۔