اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

شرجیل خان کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی)کرکٹ کرپشن میں سزا یافتہ ٹیسٹ اوپنر شرجیل خان کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ذرائع کے مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ کے ری ہیب پروگرام میں شرجیل خان نے دوسری کوشش میں ٹیسٹ پاس کیا جس کے بعد اب انہیں بہاولپور، شیخوپورہ اور کراچی میں کھلاڑیوں کو لیکچرز دینا ہوں گے۔محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف کی طرح لیکچرز میں وہ کھلاڑیوں کے سامنے

ندامت کا اظہار کریں گے اور انہیں بتائیں گے کرپشن انہیں نشان عبرت بناسکتی ہے، جس کی سب سے بڑی مثال میں ہوں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی کہ شرجیل خان ری ہیب پروگرام کے بعد کلب کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوگئے ہیں، لیکچرز ان کی زندگی کا سب سے تلخ تجربہ ہوگا جس میں وہ جونیئر کھلاڑیوں کو بتائیں گے میرا کرکٹ سے کتنا نقصان ہوا ہے اور اس گھناؤنے دھندے کے اثرات کس قدر بھیانک ہیں،انہیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ملاقات کرنی ہوگی اور سماجی خدمات کے طور پر یتیم خانے کا دورہ بھی کرنا ہوگا۔توقع ہے کہ وہ اپنے شہر حیدرآباد میں کلب میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، اس وقت شرجیل خان حیدرآباد کی پریکٹس پچوں پر گھنٹوں بیٹنگ پریکٹس کررہے ہیں اور اپنی فٹنس بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔فروری میں پاکستان سپر لیگ کے بڑے اسٹیج میں ان کی شرکت کے امکانات روشن ہیں، البتہ وہ اگلے فرسٹ کلاس سیزن میں قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کرسکیں گے جبکہ پی ایس ایل میں اچھی کارکر دگی کے بعد امکان ہے کہ شرجیل خان ہالینڈ، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے میں پاکستان ٹیم میں جگہ بناسکیں گے۔یاد رہے کہ اگست کے تیسرے ہفتے میں ا سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان نے اپنے کیے پر شرمندگی ظاہر کرتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگی تھی۔شرجیل خان ساتھی کرکٹر خالد لطیف کے ساتھ 2017 کی پاکستان سپر لیگ کے موقع پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے اور اْس وقت یہ دونوں کرکٹرز اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…