ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سرجیکل سٹرائیکس کے مضحکہ خیز دعوے،بھارتی سیاستدانوں نے اپنے آرمی چیف کے دعوے پر سوال اٹھا دیئے،شدید شرمندگی کا سامنا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی سیاستدانوں نے اپنے ہی آرمی چیف کے دعوے پر سوال اٹھا دیئے۔کانگریس لیڈر اکلیش سنگھ نے کہا ہے کہ مودی سرکا ر کے سرجیکل سٹرائیکس کے دعوے انتخابات میں ہی نظر آتے ہیں،لگتا ہے اب سرجیکل سٹرائیکس پر ہی راج نیتی چلے گی۔پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کانگریس لیڈر اکلیش سنگھ نے کہا کہ سرجیکل سٹرائیکس ہمیشہ انتخابات سے پہلے ہی کیوں ہوتی ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ سرجیکل سٹرائیکس کے دعوؤں کا ایک معمول بن گیا ہے،لگتا ہے اب سرجیکل سٹرائیکس پر ہی راج نیتی چلے گی۔انہوں نے کہا کہ دیگر اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے آزاد کشمیر میں تین دہشتگرد کیمپ تباہ کر نے اوردس پاکستانی جوانوں کو شہید کرنے کا دعو ٰی کیا تھا۔بھارتی آرمی چیف کے دعوے کو ڈی جی آئی ایس پی آ ر نے مسترد کر دیا تھا۔پاکستان پی 5ممالک کے سفارت کاروں کو علاقے میں لے جانے کی دعوت دے چکا ہے۔بھارت کو اپنے سرجیکل سٹرائیکس کے دعوے کیلئے خود علاقے میں لے جانے کی پیشکش بھی کی جاچکی ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں ریاستی انتخابات کے سلسلے میں ہریانہ میں پولنگ ہونا ہے۔اس سے قبل بھی بھارت پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کے بعد شدید شرمندگی کا سامنا کرچکاہے، جس میں ناکام حملے میں بھارتی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ کی گرفتاری بھی شامل ہے۔ بھارتی سیاستدانوں نے اپنے ہی آرمی چیف کے دعوے پر سوال اٹھا دیئے۔کانگریس لیڈر اکلیش سنگھ نے کہا ہے کہ مودی سرکا ر کے سرجیکل سٹرائیکس کے دعوے انتخابات میں ہی نظر آتے ہیں،لگتا ہے اب سرجیکل سٹرائیکس پر ہی راج نیتی چلے گی۔پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کانگریس لیڈر اکلیش سنگھ نے کہا کہ سرجیکل سٹرائیکس ہمیشہ انتخابات سے پہلے ہی کیوں ہوتی ہیں؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…