راولپنڈی۔۔۔۔آ ئی ایس پی ا ر کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغامات میں لکھا ہے کہ فلوریڈا کے شہر تانپا میں جنرل آسٹن نے ا رمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ ملاقات کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ضرب عضب پر پاک فوج کی تعریف کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی اور خطے میں امن پر بھی بات چیت ہوئی۔ محکمہ خارجہ کے پریس ا فس کے ڈائریکٹرJeff Rathke نے بریفنگ میں کہا کہ امریکا کے پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں۔ جنرل راحیل کے ساتھ امریکی حکام کی بات چیت بڑی بامقصداور مثبت رہی ہے۔ پاکستانی ا رمی چیف کے ساتھ شمالی وزیرستان میں ا پریشن اور پاک ا فغان سرحد پر سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے افسر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ا رمی چیف کے رواں ہفتے کے دوران کانگریس کے لیڈروں سے بھی مذاکرات ہوں گے۔ انہوں نے اس بات سے لاعلمی ظاہر کی کہ سعودی وزیر دفاع کی اس ہفتے صدر اوباما کے ساتھ ملاقات کا جنرل راحیل کے دورے سے کوئی تعلق ہے۔
جنرل آسٹن کی جنرل راحیل شریف کے ساتھ ملاقات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































