مانسہرہ (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے حکم پر عمل میں لائی گئی۔ڈپٹی کمشنر مانسرہ کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مفتی کفایت اللہ آزادی مارچ کے لیے چندہ اکٹھا کر رہے تھے اور کارنر میٹنگز بھی کر رہے تھے۔حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کو عوامی تحفظ کے لیے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا
جائے اور 30 روز کے لیے ہری پور جیل میں رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے گزشتہ روز پولیس کو یہ حکم نامہ جاری کیا تھا، جس پر مانسہرہ پولیس نے رات گئے اسلام آباد میں چھاپہ مار کر مفتی کفایت اللّٰہ کو گرفتار کیا تھا، جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے بھی مفتی کفایت اللّٰہ کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی تھی۔ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات جے یو آئی ف اسلم غوری کے مطابق مفتی کفایت اللہ کو گزشتہ رات اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون سے گرفتار کیا گیا۔