ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز: نہ تجربہ بولنگ اٹیک کے انتخاب پر رمیز راجہ کا حیران

datetime 27  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی)آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کیلئے نہ تجربہ بولنگ اٹیک کے انتخاب پر سابق کپتان رمیز راجہ نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ محمد موسیٰ اور نسیم شاہ باصلاحیت ہیں ،دونوں نے کبھی آسٹریلیا کا دورہ نہیں کیا، ٹیسٹ میچز میں ایسا بڑا خطرہ مول لینا درست نہیں۔ایک انٹرویومیں سابق کپتان رمیز راجہ نے کہاکہ محمد موسٰی اور نسیم شاہ باصلاحیت ہیں تاہم دونوں نے کبھی آسٹریلیا کا دورہ نہیں کیا۔

کس بنیاد پر ٹیسٹ سیریز کیلئے 2ٹین ایجرز کو منتخب کیا گیا، کیا یہ سوچ رہے کہ وہ راتوں رات دنیا کو تسخیر کرنے والے بولرز بن جائیں گے جبکہ انھیں یہ بھی معلوم نہیں کہ آسٹریلوی پچز پر کس لائن اور لینتھ پر بولنگ کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ آپ ایک نوجوان بولر کو موقع دے سکتے ہیں تاہم پورا اٹیک ان پر مشتمل نہیں ہونا چاہیے،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تو نئے چہروں کو آزمایا جا سکتا ہے تاہم ٹیسٹ میچز میں ایسا بڑا خطرہ مول لینا درست نہیں۔انھوں نے کہا کہ عمران خان سینئر کا 2 سال بعد کم بیک ہورہا ہے،پیسر ویسے بھی ایشین کنڈیشنز کیلئے زیادہ موزوں ہیں،پاکستان کو محمد حسنین جیسے فاسٹ بولر کو ٹیسٹ میں بھی آزمانا چاہیے تھا جو 150کی رفتار سے بولنگ کرسکتا ہے،اسی طرح سے گزشتہ دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کے ساتھ رہنے والے محمد نواز اب بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں،ان کو بھی اسکواڈ میں شامل کرنا چاہیے تھا، اس بولنگ اٹیک کے ساتھ آسٹریلیا میں جیتنے کا کوئی امکان نہیں، ہمیں فائٹ کرنے کی نہیں بلکہ جیت کا عزم لیے کینگروز کے دیس میں جانا چاہیے تھا،اگر پاکستان کو وہاں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو سلیکٹرز کیلیے یہ کوئی جواز نہیں ہوگا کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا اور ٹیم تشکیل نو سے گزر رہی ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کپتان ای این چیپل پہلے ہی کہتے رہے ہیں کہ پاکستان جیسی کمزور ٹیموں کو آسٹریلیا نہ بلوایا جائے، ایک اور ناکام سیریز شائقین کیلیے بھی قابل قبول نہیں ہوگی اور ہماری کرکٹ مزید پیچھے چلی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…