ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

آسٹریلوی آف سپنر نیتھن لیون نے بابراعظم اور اظہرعلی کو آسٹریلیا کیلئے خطرہ قرار دے دیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019 |

سڈنی( آن لائن ) آسٹریلوی آف سپنر نیتھن لیون کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسے پاکستانی کھلاڑیوں پر کڑی نگاہ رکھی ہوئی ہے جو آسٹریلیا کے لیے مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین بابر اعظم اور اظہر علی آسٹریلیا کے لیے بڑا خطرہ ہیں جو کسی وقت بھی میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔نیتھن لیون کا کہنا تھا کہ ان دونوں کھلاڑیوں میں ایکس فیکٹر موجود ہے۔ بابر اعظم ورلڈ کلاس بلے باز ہیں جبکہ کپتان اظہر علی سے عمدہ کارکردگی کی توقع رکھی جاسکتی ہے۔

آخری دفعہ آسٹریلیا میں کھیلتے ہوئے انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔نیتھن لیون کا کہنا تھا کہ پاکستانی سکواڈ کو سامنے رکھتے ہوئے ہم اپنی بھرپور تیاری کررہے ہیں اور کوشش کریں گے کہ میچ میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کریں،باؤلنگ کے دوران ہماری کوشش ہوگی کہ ہمارے بالرز مخالف ٹیم کا دفاع کمزور کرکے ان کے رنز کو آگے نہ بڑھنے دیں جبکہ بیٹنگ کے دوران ہمارے بلے بازوں کی کوشش ہوگی کہ دیر تک وکٹ پر رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ رنز سکور کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…