اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

نیب نے اسلام آباد کے بڑے نجی اسکولوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 23  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلام آباد کے بڑے نجی اسکولوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق نجی اسکول (روٹس ملینیم) کی انتظامیہ اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) حکام کے خلاف تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔نیب نے موقف اختیار کیا کہ سیکٹر ایف ٹین میں قائم نجی اسکول (روٹس ملینیم) ٹرسٹ کی جگہ پر قائم ہے،

اس معاملے میں سی ڈی اے حکام نے بھی اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ پلاٹ کے غلط استعمال پر قومی ادارے سی ڈی اے کو نقصان پہنچا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے دس انکوائریاں شواہد کی عدم موجوگی اور دیگر قانونی وجوہات کی بنا پر بند کردی ہیں۔چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پراسیکیوٹرجنرل آپریشنز اور پراسیکیوشن حکام شریک ہوئے۔عارف علی شاہ بخاری کیخلاف تحقیقات، سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ، وائس چانسلر فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس،صائمہ بلڈرز صائمہ گروپ، شعبہ ریونیو ضلع کراچی کے افسران اور کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر امیرزادہ خان کوہاٹی کے خلاف انکوائریز بند کردی گئی ہیں۔نیب نے سلطان علی لاکھانی اورمیسرز شان گروپ و دیگر کا معاملہ بینک کے ساتھ باہمی معاہدہ ہوجانے کی وجہ سے قانون کے مطابق نمٹا دیا ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلام آباد کے بڑے نجی اسکولوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق نجی اسکول (روٹس ملینیم) کی انتظامیہ اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) حکام کے خلاف تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔نیب نے موقف اختیار کیا کہ سیکٹر ایف ٹین میں قائم نجی اسکول (روٹس ملینیم) ٹرسٹ کی جگہ پر قائم ہے، اس معاملے میں سی ڈی اے حکام نے بھی اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…