اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

خوش قسمت ہوں کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نہیں کھیلی، وقار یونس

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق اسپیڈ اسٹار وقار یونس نے کہاہے کہ خوش قسمت ہوں کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نہیں کھیلی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وقار یونس نے کہاکہ محدود اوورز کی کرکٹ بولرز کے لیے آسان نہیں ہے۔وقار یونس نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں دو نئے بالز بھی بولرز کے لیے مشکلات کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور کوچ نئے بولرز کی اسپیڈ اور اس کا اسمارٹ ہونا دیکھنا پڑتا ہے۔سابق اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ خوش

قسمت ہوں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نہیں کھیلی کیونکہ اس طرز کی کرکٹ بولرز کے لیے مشکل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یارکرز زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔پاکستان میں بولنگ ٹیلنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک فارمیٹ کا پہلا سال ہے، ابتداء میں مشکلات ہوتی ہی، ہمیں نئے ڈومیسٹک فارمیٹ کو وقت دینا ہو گا، مستقبل میں اس کے اچھے نتائج ملیں گے۔وقار یونس نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں فٹنس کے بغیر کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…