جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

نو شہرہ سے چار بوری بند لاشیں برآمد

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

نو شہرہ ۔۔۔۔۔پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ اور قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ سے چھ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔نوشہرہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ سڑک کے کنارے سے چار بوری بند لاشیں ملی ہیں جنھیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔نوشہرہ کے ضلعی پولیس سربراہ رب نواز خان نے بی بی سی کو بتایا کہ منگل کی صبح نوشہرہ کے علاقے رسالپور میں براہ بانڈئی کے مقام پر سڑک کے کنارے سے بوری میں بند چار لاشیں ملی ہیں۔انھوں نے کہا کہ مرنے والے افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔ پولیس افسر کے مطابق دو لاشوں کی شناخت ان کی جیبوں میں پڑے ہوئے شناختی کارڈ سے کرلی گئی ہے۔ ایک کا تعلق مردان جبکہ دوسرے کا صوابی سے بتایا جاتا ہے۔ تاہم دیگر دو افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔انھوں نے کہا کہ چاروں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیاگیا ہے۔ تاہم فوری طورپر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ مرنے والے افراد کون ہیں اور ان کی ہلاکت کی وجوہات کیا ہے۔
نوشہرہ کے سینیئر صحافی سہیل کاکا خیل کا کہنا ہے کہ نوشہرہ میں اس سے پہلے بھی بوریوں میں بند لاشیں ملنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں تاہم حالیہ واقعہ کافی عرصہ کے بعد پیش آیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عام طورپر دیکھا گیا ہے کہ اس قسم کے واقعات میں عسکری تنظیموں سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں کی میتیں ملتی رہی ہیں۔ تاہم حالیہ واقعہ کی تحقیقات ابھی کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل پشاور میں بھی بوری بند لاشیں ملنے کے کئی واقعات پیش آئے تھے۔ ایک وقت یہ واقعات اتنے زیادہ ہوگئے تھے کہ پشاور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس دوست محمد خان نے اس سلسلے میں از خود نوٹس بھی لیا تھا جس کے بعد بوریوں میں بند لاشوں کے واقعات کم ہوگئے تھے۔ پشاور میں بوری میں بند بیشتر لاشیں عسکریت پسند کے بتائے جاتے تھے۔دریں اثناء4 قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں بھی دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کے بارے میں خیال ہے وہ عسکریت پسند ہیں۔پولیٹکل انتظامیہ خیبر ایجنسی کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ منگل کی صبح باڑہ سب ڈویڑن کے علاقے سپاہ میں سڑک کے کنارے سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں ملی جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے کہ مرنے والے افراد عسکریت پسند ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ افراد آپریشن کے دوران مارے گئے ہیں یا ہلاکت کی وجہ کوئی اور ہے۔خیبرایجنسی میں گزشتہ کئی ہفتوں سے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن خیبر ون جاری ہے جس میں اب تک درجنوں عسکریت پسند مارے جاچکے ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…