پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

حکومت کا غریب افراد کو قانونی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ،وکلا کو پیشہ ورانہ فیس اور دیگر اخراجات کی ادائیگی بھی حکومت کرے گی،زبردست اقدام

datetime 19  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے غریب افراد کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ اتھارٹی غریب افراد کے لیے وکلا کو پیشہ ورانہ فیس اور دیگر اخراجات کی ادائیگی کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی غریب افراد کو قانونی معاونت فراہم کرے گی۔

لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی صدارتی آرڈیننس کے ذریعے قائم کی جائے گی۔ آرڈیننس کے مطابق اتھارٹی مستحق افراد کو قانونی یا مالی معاونت کی پالیسی وضع کرے گی، اتھارٹی کے تحت وکلا کا پینل بنایا جائے گا۔آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی وکلا کو پیشہ ورانہ فیس اور دیگر اخراجات کی ادائیگی کرے گی۔ اتھارٹی وکلا کی فیس اسٹرکچر اور عدالتی نظام سے آگاہی بھی پیدا کرے گی۔ مستحق شخص مفت قانونی معاونت کے لیے اتھارٹی کو درخواست دے سکے گا۔آرڈیننس کے مطابق بچوں اور ذہنی مریضوں کو بیان حلفی کی ضرورت نہیں پڑے گی، اتھارٹی درخواست ملنے کے 7 روز تک جائزہ لے کر معاونت کا فیصلہ کرے گی۔ اتھارٹی تنازعات کے عدالت کے باہر حل کے لیے کردار ادا کرے گی۔لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کا فنڈ بھی قائم کیا جائے گا۔ وفاق، صوبائی حکومتیں اور بین الاقوامی ایجنسیز فنڈ کے لیے گرانٹس دے سکیں گی، اتھارٹی کے افسران کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہیں کی جا سکے گی۔ غلط معلومات پر درخواست گزار کی قانونی معاونت روک دی جائے گی۔آرڈیننس میں کہا گیا کہ اتھارٹی قانونی معاونت کی فراہمی اور مانیٹرنگ کے لیے مؤثر میکنزم تیار کرے گی، لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کا بورڈ آف گورنرز بنایا جائے گا۔ بورڈ کی سربراہی وفاقی وزیر انسانی حقوق کریں گے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…