جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

برطانیہ اور یورپی یونین کا نئے بریگزٹ معاہدے پر اتفاق

datetime 18  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)یورپی کمیشن کے صدر جین کلاڈ جنکر نے برسلز میں بلاک کے رہنماؤں کے سمٹ سے قبل بتایا کہ برطانیہ نے یورپی یونین سے سخت کوشش کے بعد بریگزٹ معاہدہ حاصل کر لیا ہے۔دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورس جونسن کا کہنا تھا کہ ہم نے

زبردست بریگزٹ معاہدہ حاصل کیا ہے۔جین کلاڈ جنکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جہاں چاہت ہو وہاں معاہدہ ہوتا ہے، یہ یورپی یونین اور برطانیہ کے لیے منصفانہ اور متوازن معاہدہ ہے اور ہمارے حل تلاش کرنے کا عہد نامہ ہے۔انہوں نے آئندہ ہفتے یورپی کونسل کے رکن ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں تجویز کروں گا کہ یورپی کونسل اس معاہدے کی حمایت کرے۔بورس جونسن نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے زبردست معاہدہ حاصل کرلیا ہے جس کے ذریعے کنٹرول واپس لیا جائے گا۔دریں اثنا برطانیہ کی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کوربن کا کہنا ہے کہ بریگزٹ حاصل کرنے کا بہترین طریقہ عوام سے ووٹ کے ذریعے ان کی رائے لینا ہے۔بریگزٹ معاہدے کے اعلان کے بعد پاؤند کی قدر میں ایک فیصد اضافہ ہوا اور برطانوی حصص کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔واضح رہے کہ بورس جانسن کو سابق برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کے استعفے کے بعد رواں برس جولائی میں برطانیہ کا وزیراعظم منتخب کیا گیا تھا اور انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ 31 اکتوبر کی مقررہ مدت سے قبل ہی یورپی یونین سے علیحدگی کا معاہدہ کرلیں گے۔برطانوی وزیراعظم کو بریگزٹ کے ساتھ ساتھ دوسری جانب شمالی آئرلینڈ سے سرحدی معاملات پر بھی تنازع کا سامنا ہے، اسی طرح بریگزٹ کے بعد برطانیہ کے زیر انتظام آئرلینڈ کی قانونی حیثیت پر بھی معاملات طے کرنا ہے۔خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو بریگزٹ معاہدے کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے جہاں ان کے منصوبے کو روکنے کے لیے پارلیمنٹ میں قانون سازی کی گئی وہیں عدالت نے پارلیمنٹ معطل کرنے کے ان کے فیصلے کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…