جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

میری شادی زبردستی کی گئی، موت کے ذمہ دار یہ لوگ ہیں؟ مقتولہ کا ویڈیو بیان حقیقت سامنے لے آیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)تھانہ صدر بیرونی پولیس نے جاں بحق ہونے والی لڑکی کی ویڈیو وائرل ہونے پر قتل کا مقدمہ درج کر کے مقتولہ کے ویڈیو بیان کی روشنی میں اس کے والد،2چچا اور ماموں کو گرفتار کر لیا اطلاعات کے مطابق ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے واقعہ کیبریفنگ دیتے ہوئے سٹی پولیس افسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بتایا کہ ایک لڑکی کائنات بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لائی گئی

اطلاع ملنے پر پولیس موقعہ پر پہنچی تو لڑکی بیان دینے کے قابل نہ تھی وہ دم توڑ گئی پوسٹمارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ زہرکھلائے جانے سے ہونا سامنے آئی دریں اثنا مرنے والی لڑکی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اس نے کہا کہ اس کے والدین نے اس کی شادی زبردستی کی ہے اور میری موت کاذمہ دارمیرا والد ریاست خان چچا صادق خان اور ماموں شہزاد خان ہوں گے وائرل ہونے والے ویڈیو بیان کی روشنی میں تھانہ صدر بیرونی میں ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،ایس پی نے بتایا کہ کائنات بی بی کی شادی ہری پور میں فیضان نامی شخص سے ہوئی جو بظاہر کائنات بی بی کی مرضی کے خلاف تھی سی پی او فیصل رانا نے وائرل ویڈیو پر قتل کی واردات ٹریس ہونے اور ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کرائم کے ٹریس کرنے کا اہم ترین ذریعہ ہے،سی پی او نے کہا کہ ملزمان سے قانون کے مطابق تفتیش کر کے مقدمہ کو اس طرح یکسو کیا جائے کہ کوئی بھی گناہ گار سزا سے نہ بچ سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…