جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

خبردار۔۔۔جھوٹ بولا تو کمپیوٹر پکڑ لے گا،آلہ کراچی پولیس کے حوالے

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔شعبہ تفتیش میں روایت سے ہٹ کر جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے لیے جدید سافٹ ویئر ’’کمپیوٹر وائس اسٹریس اینالائزر‘‘ کراچی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ملزم کا بیان کے سچ یا جھوٹ ہونے کا 90 فیصد فوری طور پر پتہ چل جائے گا ،یہ بات ڈی ائی جی ٹریننگ ڈاکٹرجمیل خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، انھوں نے کہا کہ اب کراچی پولیس میں تفتیش کے روایتی انداز کو جدید تقاضوں کے تحت ہم اہنگ کیا جائے گا اور ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھایا جائے گا۔اسٹریلین فیڈرل پولیس کی جانب سے فراہم کیے گئے سسٹم ’’کمپیوٹر وائس اسٹریس اینالائزر‘‘ کے بارے میں انھوں نے بتایا کہ اس سافٹ ویئر کے ذریعے ملزم کے بیان کے دوران اس کی اواز کا اتار چڑھاؤ، کپکپاہٹ، پریشانی اور دل کی دھڑکن مانیٹرکی جائے گی، بیان کے دوران ان تمام عوامل میں ہونے والی تبدیلیوں کے ذریعے فوری طور پر ملزم کے بیان کا سچ یا جھوٹ ہونا ثابت ہوجائے گا،ڈی ائی جی نے بتایا کہ ٹیکنالوجی کے نتائج سے90 فیصد تفتیشی افسران مطمئن ہوں گے۔ڈاکٹر جمیل کا کہنا تھا کہ جلد ہی سینٹرل پولیس افس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں اس ٹیکنالوجی کو قانونی تقاضوں سے بھی ہم اہنگ کرنے کی سفارشات دی جائیں گی تاکہ اس کے نتائج کو عدالت میں بطور ثبوت بھی فراہم کیا جاسکے ، ڈی ائی جی ٹریننگ نے کہا کہ اس سے قبل جھوٹ بولنے کا پتہ لگانے والی ’’لائر مشین‘‘ بھی پولیس کے حوالے کی گئی تھی لیکن اس کے نتائج میں کچھ نقائص سامنے ائے تھے، اس کی کارکردگی بہتر نہیں تھی،کمپیوٹر وائس اسٹریس اینالائزر اس کے مقابلے میں انتہائی معتبر اور ٹھوس کارکردگی کی حامل ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر کمپیوٹرسافٹ ویئر کے مزید یونٹس بھی بیرون ملک سے منگوائے جاسکتے ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ سافٹ ویئر کے استعمال کے حوالے سے تفتیشی افسران کو تربیت بھی فراہم کردی گئی ہے جنھیں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…