جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

گومل زیم ڈیم منصوبہ میں 10ارب کے زائد کی کرپشن،ثبوت منظر عام پر آگئے

datetime 13  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) گومل زیم ڈیم کے نام پر مجموعی طور پر10ارب روپے سے زائد کی مالی بدعنوانی، کرپشن اور بدیانتی کے ثبوت سامنے آگے ہیں تاہم چیئرمین نیب نے اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے ملک کے بڑے کرپٹ تاجروں کیخلاف انکوائری بند کر دی ہے،

اس ڈیم کا ٹھیکہ ابتداء  میں 12ارب83کروڑ کا تھا جو چین کی کمپنی کو دیا گیا بعد میں یہ ٹھیکہ جی زیڈ ڈی نامی کمپنی کو بھاری ریٹس کی بنا پر دیا گیا اور قومی خزانہ کو6ارب64کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔، ڈیم مکمل ہونے کے باوجود ہر سال1ارب 67کروڑ روپے کی کم بجلی پیدا ہورہی ہے جس سے براہ راست نقصان قومی خزانہ کا ہورہا ہے، جبکہ سرکاری حکام نے بھی نجی کمپنیوں کی کرپشن دیکھتے دیکھتے 73کروڑ روپے کی تعمیر پر تاخیر کے نتیجہ میں ایف ڈبلیو او پر 38کروڑ کا جرمانہ عائد ہوا تھا وہ بھی موصول نہیں ہوا ہے، اس میں غریب طالب علم کے  قتل سے شدت حاصل کرنے والے شاہد جتوئی کے والد نے بوگس بنک گرنٹی دی تھی جو بعد میں ادائیگی بھی نہ ہو سکی جبکہ تعمیر میں استعمال ہونے والا کرین کی عدم فروخت سے ایک کروڑ لوٹے گئے جبکہ ڈیم کی تعمیر پر مامور افسران نے تنخواؤں کی مد میں 23کروڑ روپے لوٹ لئے۔ گومل زیم ڈیم کے نام پر مجموعی طور پر10ارب روپے سے زائد کی مالی بدعنوانی، کرپشن اور بدیانتی کے ثبوت سامنے آگے ہیں تاہم چیئرمین نیب نے اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے ملک کے بڑے کرپٹ تاجروں کیخلاف انکوائری بند کر دی ہے، اس ڈیم کا ٹھیکہ ابتداء  میں 12ارب83کروڑ کا تھا جو چین کی کمپنی کو دیا گیا بعد میں یہ ٹھیکہ جی زیڈ ڈی نامی کمپنی کو بھاری ریٹس کی بنا پر دیا گیا اور قومی خزانہ کو6ارب64کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…