بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی موقف کمزور پڑنے لگا،کچھ ہی عرصے میں کیا ہونے والا ہے؟امریکی اخبار نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت کو مقبوضہ کشمیر کو اپنا اندرونی مسئلہ کہنے کا موقف عالمی سطح پر کمزور پڑنے لگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی اخبار کا ایڈیٹوریل بورڈ جو ریسرچ کے بعد بحث اور انفرادی قابلیت سے رائے استوار کرتا ہے، نے مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھادی۔اخبار کے ایڈیٹوریل بورڈ نے مسئلہ کشمیر اٹھانے والوں میں شامل ہوتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اسے مزید نظر انداز نہیں کرسکتا۔

مقبوضہ کشمیر کو اپنا اندرونی مسئلہ کہہ کر بھارت نے جو دیوار اٹھا رکھی تھی وہ کمزور ہو رہی ہے، بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے معاملے پر نریندر مودی سرکار بتدریج کارنر ہورہی ہے۔ایڈیٹوریل بورڈ نے سیکیورٹی کونسل سے کہا کہ نریندر مودی سمجھتا ہے کہ وہ کشمیر پر جابرانہ قبضے کو اکیلے سنبھال لے گا، لیکن یہ اس کی خام خیالی ہے۔اخبار کے بورڈ نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت نے کشمیر کی نیم خود مختاری کالعدم قرار دے دی ہے، مودی حکومت کا اسے برابری کہنا بیہودہ دعوی ہے۔بورڈ نے سیکیورٹی کونسل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہوگا وہ سنبھالنا نریندر مودی کے بس کی بات نہیں ہے۔ایڈیٹوریل بورڈ نے اپنی تحریر میں امریکی دورے پر عمران خان سے ملاقات کا تذکرہ بھی کیا، جس میں پاکستانی وزیراعظم نے بورڈ سے استفسار کیا تھا کہ اگر اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر بات نہیں کرے گی تو کون کرے گا؟بورڈ نے اپنے تجزیے میں کہا کہ مودی کے ہوسٹن میں ٹرمپ کارڈ ضائع کھیلا، بھارت بڑی مارکیٹ ہے دنیا سے اس کا مفاد جڑا ہے، اس لئے سیکیورٹی کونسل کے ایجنڈے پر کشمیر نہیں رہا، لیکن اب وقت بدل رہا ہے۔بورڈ نے مزید کہا کہ امریکہ اور یورپ میں بھی کشمیر کا مسئلہ اجاگر ہو رہا ہے، بھارت کو حل کے لئے مذاکرات کی میز پر آنا ہی ہوگا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی اخبار کا ایڈیٹوریل بورڈ جو ریسرچ کے بعد بحث اور انفرادی قابلیت سے رائے استوار کرتا ہے، نے مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھادی۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…