ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

کشمیری خواتین ہر وقت آبروریزی کے خطرے سے دوچار، ڈبلیو ایس ایس کے انتہائی افسوسناک انکشافات

datetime 12  اکتوبر‬‮  2019 |

نئی دلی(این این آئی)”خواتین کے خلاف جنسی تشدد اور ریاستی جبر“(ڈبلیو ایس ایس) نامی بھارتی تنظیم کے ایک چار رکنی وفد نے 23تا28ستمبر تک مقبوضہ کشمیر کے دورے کے بعد مقوضہ وادی کی صورتحال کے بارے میں ایک تشویشناک رپورٹ جاری کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تنظیم کے وفد نے سرینگر، شوپیاں، کپواڑاور بارہمولہ میں کئی خواتین اور بچوں کے ساتھ بات چیت کی۔

وفد نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ کشمیریوں کو اپنے سروں پر سوار بھارتی فورسز اہلکاروں کی طرف سے تشدد کا ہروقت خطرہ لگا رہتا ہے اور وہ اس بات کے حوالے سے بھی پریشان رہتے ہیں کہ اگر انکے بچوں کھیلنے کیلئے گھر وں سے باہر گئے تو پھر شاید وہ واپس گھروں کونہیں لوٹیں گے۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ بھارتی فورسز کے اہلکار گھروں میں داخل ہو جاتے ہیں لہذا گھروں کے مکین خاص طو ر پر خواتین ہر وقت ڈر وخوف کی کیفیت میں رہتے ہیں۔ ڈبیلو ایس ایس کی رکن نندنی راؤ نے کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ بھار تی فورسز کے اہلکار میں داخل ہو کر ہر چیز تباہ کر دیتے ہیں، وہ کھانے پینے کی اشیاء اور دوسرے میں مکس کر دیتے ہیں، چالوں میں مرچی ملاتے ہیں اور اسطرح کی دیگر حرکات کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے والی ڈبلیو ایس ایس کی رکن Shivani Tanejaنے رپورٹ میں کہا کہ بھارتی فورسز اہلکارگرفتار کیے گئے کشمیرنوجوانوں اور بچوں کی رہائی کے عوض رشوت طلب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی کشمیر میں کئی ایسے خاندانوں کے ساتھ ملاقات ہوئی جنہوں نے اپنے پیاروں کی رہائی کے بدلے چھ ہزار تا دو لاکھ روپے ادا کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابض فورسز کے بہیمانہ برتاؤ سے بچنے کیلئے خواتین اور بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیاکہ اس وقت ہر کشمیری بھارت کے خلاف ہوچکا ہے اورانکا بھارتی میڈیا پر بھی سخت غصہ ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ

یہاں کا میڈیا کشمیرکے بارے میں گمراہ کن رپورٹنگ کر رہا ہے اور یہ تاثر دینے کی کوشش کررہا ہے کہ کشمیر میں سب ٹھیک ٹھاک ہے۔ رپورٹ میں کہا گیاکہ وفد نے اپنے دورے کے دوران ایک بیس برس کی کشمیری لڑکی کے ساتھ بھی ملاقات کی جسکا مزید تعلیم کے حصول کا خواب ادھورا رہ گیا اور جس کے بارہ سالہ بھائی کو چند روز قبل بھارتی فورسز نے گرفتار کر لیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بعض علاقوں میں بھارتی فورسز نے ہر گھر کی کھڑکیاں ٹوڑ دی ہیں اور کشمیری خواتین ہر قت آبروریزی اور چھیڑ چھاڑ کے خطرے سے دوچار رہتی ہیں۔ رپورٹ میں زور دیا گیا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ وادی میں لوگوں کو انصاف فراہم کرے، ان کے بنیادی حقوق بحال کرے اور مجرم بھارتی اہلکاروں کو سزا دے۔



کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…