جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

سعودی عرب، ایک شخص نے بیوی کو واٹس ایپ کی وجہ سے طلاق دے دی۔ اصل کہانی کیا تھی؟

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب میں ایک شخص نے  بیوی کو صرف اس بات پر طلاق کا پروانہ تھما دیا کہ اس نے واٹس ایپ پر اس کا پیغام پڑھنے کے باوجود اسے نظرانداز کردیا۔

دبئی کے مقامی  اخبار کے  مطابق 30 سالہ سعودی شہری  کی بیوی ہر وقت موبائل پر دوستوں کےساتھ بات چیت   اور چیٹنگ میں اتنی مصروف رہتی تھی  کہ اسے  شوہر کے واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغام پڑھنے یاد ہی نہیں رہتے یا اگر پڑھ بھی لیتی تواس کا جواب نہیں دیتی۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ  بیوی کے ہر وقت موبائل فون پر مصروف  رہنے کی وجہ سے نہ صرف اس کا  گھر بلکہ بچے بھی متاثر ہورہے تھے اورجب میں نے واٹس ایپ پر اسے  پیغام دینے کے بعد گھر آکر پوچھا کہ میرے میسج کا جواب کیوں نہیں دیا  تواس نے کہا کہ وہ  اپنے دوستوں کے ساتھ  چیٹنگ میں مصروف تھی، بس پھر کیا تھا اس کی یہ بات سنتے ہی  آگ بگولہ ہوگیا اور خود پر قابو نہ رکھتے ہوئے  بیوی کو طلاق دے ڈالی۔

طلاق دینے کے بعد شوہر کا  کہنا تھا کہ اس نے کئی بار بیوی کو سمجھایا کہ وہ گھر پر بھی توجہ دے لیکن اس کی بات کو ہر بار نظر انداز کر کے وہ اپنے دوستوں اور خاندان کے افراد سے باتیں کرنے کی روش پر قائم رہی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں برطانوی آئن لائن سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے دنیا بھر میں طلاق کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، سروے کے مطابق ہر تیسری طلاق کے پیچھے فیس بک یا کسی اور سوشل میڈیا کا ہاتھ ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…