جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’پاکستان سے بھارت گئے ہندوؤں کوشدید مشکلات کا سامنا‘‘ پاکستان میں ہمارے بچوں کی زیادہ اچھی پرورش ہوتی تھی لیکن یہاں آکر ہمارے ساتھ کیا سلوک کیا جانے لگا ؟ مندر جانے پر کیا کیا جاتا ہے؟پاکستانی ہندوؤں کا موقف

datetime 7  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ہندوئوں کیساتھ بھارت میں ناروا سلوک ، بھارتی معاشرہ انہیں قبول نہیں کرتا ، جسکے بعد وہ پاکستان واپس آنے کیلئے کوششیں کرتے ہیں۔رزنامہ 92کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ انکشاف موقر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سے جانیوالے ہندوؤں کو

معاشرتی دھارے میں شامل کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جاتے ۔ پاکستانی ہندو کمار نے بتایا کہ میرے کچھ عزیز اور ہمسائے بھارت گئے تھے اور وہ دو تین سالوں بعد ہی واپس آگئے ، وہ بہت مایوس تھے کیونکہ انہیں وہاں تسلیم ہی نہیں کیا گیا۔ بھاگ چند بھیل نے بتایا کہ میں 2014 میں بھارت گیا، مجھے جودھ پور میں ایک کیمپ میں رکھا گیا،مجھے میری ذات کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا، مندر میں جانے کی اجازت نہیں تھی، میرے دوست نے ایک کنویں سے پانی پیا تو برہمنوں نے اس پر کنویں کو ناپاک کرنے کا الزام لگا کر وحشیانہ تشدد کیا۔ بھیل نے مزید کہا بعض دفعہ آپ جوش میں کوئی فیصلہ کر بیٹھتے ہیں لیکن پھر آپ کو پتا چلتا ہے کہ حقیقت کتنی مختلف ہے ۔شاید یہ فیصلہ میرے لئے بہترین نہیں تھا لیکن شاید میرے بچے کبھی کہہ سکیں کہ ہمارے باپ نے ٹھیک فیصلہ کیا تھا۔جودھ پور کے مہاجرین کیمپ میں رہنے والے پاکستانی ہندوؤں کو کہنا ہے کہ پاکستان میں انکے بچوں کی زیادہ اچھی پرورش ہوتی تھی لیکن یہاں ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…