ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

ملک بھرمیں ٹوکن ٹیکس آن لائن وصول کرنے کا فیصلہ، گاڑی مالکان اپنے اپنے شہروں میں ہی گاڑیوں کو ٹوکن ٹیکس ادا کریں گے،تفصیلات جاری

datetime 6  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس آن لائن وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا ملک بھر میں تمام گاڑی مالکان اپنے اپنے شہروں میں ہی گاڑیوں کو ٹوکن ٹیکس ادا کریں گے،

ذرائع کے مطابق چیف کمشنراسلام ا آباد عامرعلی احمدنے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا کہ  اسلام آبادکے دفترایکسائز میں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس بھی آ ن لائن وصول کیا جائے تاکہ شہریوں کو سہولیات میسرہوں،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سفارشات منظور ہوچکی ہیں آئندہ چند دنوں میں آن لائن ٹوکن ٹیکس وصولی کیلئے سروس شروع ہو جائے گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے گاڑیوں کے مالکان اپنے اپنے شہر میں نیشنل بنک کی کسی بھی برانچ میں ٹوکن ٹیکس ادا کرسکیں گے۔یاد رہے کہ قبل ازیں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن بھی آن لائن شروع کررکھی ہے جس کی وجہ سے دفترمیں ٹاؤٹ مافیاکاخاتمہ ہوا اب ٹوکن ٹیکس آن لائن ہونے کی وجہ سے مالکان ملک کے کسی بھی نیشنل بنک میں ٹوکن ٹیکس ادا کرسکیں گے،دوسری جانب چیف کمشنر کی ہدایت پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر کے اندر ٹاؤٹ مافیا کا داخلہ بند کر دیا گیا اور شہریوں سے ڈائریکٹر ایکسائز نے کہا ہے کہ دفتر کے اندر کوئی بھی ٹاؤٹ نظر آئے تو انہیں آگاہ کریں تاکہ ان کیخلاف کارروائی کی جاسکے،قبل ازیں 8ٹاؤٹوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کروا دیا گیا تھا۔



کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…