ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چینی فوج نے آواز سے کئی گنا تیز رفتار انتہائی تباہ کن سپر سونک بیلسٹک نیو کلیئر میزائل متعارف کرا دیا،امریکی دفاعی نظام سیکنڈوں میں تباہ کرنے کی صلاحیت

datetime 2  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چینی فوج نے آواز سے کئی گنا تیز رفتار سے مار کرنے والا انتہائی تباہ کن سپر سونک بیلسٹک نیو کلیئر میزائل متعارف کرا دیا۔سپر سونک بلیسٹک نیوکلیئر میزائل ڈی ایف17 کو چین کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر متعارف کرایا گیا جو امریکا کے دفاعی نظام کو توڑنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ ہائپر سونک گائیڈ وہیکل کی وجہ سے یہ میزائل کم بلندی سے بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جدید ترین ٹیکنالوجی کے موثر و ماہرانہ استعمال کی وجہ سے اس میزائل کی جائے وقوع کی نشاندہی انتہائی مشکل ہے۔دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈی ایف17 ہوا کی رفتار سے بھی 25 گنا تیز سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور صرف 30 منٹ میں امریکا پہنچ سکتا ہے۔اس کے علاوہ چین نے جدید ترین بین البراعظمی ڈی ایف 41 میزائل بھی متعارف کرایا جسے دنیا کا سب سے دور تک ہدف کو نشانہ بنانے والا میزائل قرار دیا جا رہا ہے اور جس کی رفتار 15000 کلومیٹر تک ہے۔ چین کے آرم کنٹرول اور ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ڈی ایف 41 میزائل 10 وار ہیڈ ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔دفاعی ماہرین کی جانب سے ڈی ایف 41 میزائل کو امریکا کے لیے صحیح معنوں میں خطرہ قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ یہ دشمن کے دفاعی نظام کو دھوکا دیکر اصل ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔دفاعی ماہرین کی جانب سے ڈی ایف 41 میزائل کو امریکا کے لیے صحیح معنوں میں خطرہ قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ یہ دشمن کے دفاعی نظام کو دھوکا دیکر اصل ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…