اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

ٹویوٹا نے بغیر ایندھن ہمیشہ چلنے والی گاڑی کی تیاری کامنصوبہ بنالیا،حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)ٹویوٹا نے بغیر ایندھن ہمیشہ چلنے والی گاڑی کی تیاری کے منصوبہ پر غور شروع کر دیا۔بلومبرگ سے بات کرتے ہوئے ٹویوٹا کے پراجیکٹ منیجر کوجی میکینو نے کہا کہ سورج کی توانائی سے چلنے والی کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ وہ بہت طویل فاصلے تک تو نہیں چل سکتی، مگر اس کی چارجنگ کے حوالے سے خودمختاری حاصل ہوتی ہے۔الیکٹرک گاڑیوں نے فروخت کے لحاظ سے پٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے مگر ان میں ایک مسئلہ ہے اور وہ ہے

انیں چارجنگ کی ضرورت ہوتی ہے، جس کے لیے چارجنگ کے مخصوص مقامات، ان کے لیے جگہ اور مزید فنڈز کی ضرورت ہوتی ہے۔اس کے مقابلے میں سورج ایسی توانائی فراہم کرسکتا ہے جس کے لیے چارجنگ اسپاٹ یا اضافی اخراجت کی ضرورت نہیں۔طاقتور بیٹری اور سولر پینلز کے اشتراک سے ایک گاڑی میں یہ گنجائش پیدا کی جاسکتی ہے کہ وہ رات کی تاریکی میں بھی دوڑ سکے، اور سولر پاور گاڑیاں نئی ٹیکنالوجی جیسے ہائیبرڈ یا ہائیڈروجن پاور گاڑیوں کو پیچھے چھوڑ سکتی ہیں۔اس وقت کمپنیاں ایسے سولر یینلز کی تیاری پر کام کررہی ہیں جن کی موٹائی محض 0.03 ملی میٹر ہے، جس کی بدولت انہیں ہر قسم کی سطح جیسے گاڑیوں کی چھت، ہڈ یا ہیچ بیک پر لگانا ممکن ہوسکے گا۔اس نئے پراجیکٹ کی خاص بات یہ ہے کہ گاڑیوں کو اس وقت چارج کرنا ممکن ہوگا جب وہ حرکت کررہی ہوں گی، یہ اب تک ناممکن سمجھا جاتا ہے۔نیڈو کے نمائندے میٹشیرو یامازاکی کے مطابق ایسی گاڑی کو اگر ہر ہفتے 4 دن 50 کلومیٹر روزانہ چلایا جائے تو ممکنہ طور پر اسے کسی چارجنگ پوائنٹ پر چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم ایسی گاڑی کی تیاری کے حوالے سے متعدد پہلو?ں پر کام کرنا باقی ہے اور یہ دیکھنا ہوگا کہ ایک گاڑی ایسے علاقوں میں کس حد تک موثر ثابت ہوگی جہاں سورج کی روشنی زیادہ نہیں ہوتی یا موسمیاتی لحاظ سے صحرا جیسے حالات کا سامنا ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…