نیویارک۔۔۔۔۔ نئے ورلڈ ٹریڈ سنٹر کو موسم بہار میں سیاحوں کیلئے کھول دیا جائیگا۔ چار ارب ڈالرز کی لاگت سے دوبارہ تعمیر ہونے والے ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے پہلے ٹاور کا باضابطہ افتتاحی عنقریب کیا جائیگا تاہم ابتدائی طور پر دفاتر میں کام شروع کر دیا گیا ہے جن میں زیادہ تر سرکاری اداروں کے دفاتر ہیں جبکہ پرانے کرایہ داروں کی بڑی تعداد بھی منتقل ہو رہی ہے۔ نیویارک میں مقیم غیر ملکی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے تعمیراتی فورم کے حکام نے بتایا کہ 16 ایکڑ رقبے پر بننے والے پہلے ٹاور پر تقریباً تین ارب نوے کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے۔ نائن الیون کے 13 سال بعد نوتعمیر شدہ ٹاور کی 104 منزلیں ہوں گی جن کے تین فلور سیاحوں کیلئے مختص ہوں گے جنہیں آئندہ سال کے موسم بہار میں عوام کیلئے کھول دیا جائیگا۔ 61ویں منزل پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تین نومبر کو نئے کرایہ دار بلڈنگ میں شفٹ ہو گئے ہیں۔ پہلے کرایہ دار کا تعلق ایک پبلشنگ ادارے سے ہے جن کے 2300 ملازمین نے کام شروع کر دیا ہے۔ امریکہ کے آزادی کے ڈیکلریشن کی مناسبت سے اس کی بلندی 1776 فٹ رکھی گئی ہے۔ آبزرویشن ڈیک کی تعداد تین ہوگی جبکہ بلڈنگ کو ایسے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ چاروں طرف کے مناظر واضح دکھائی دیتے ہیں۔ بلڈنگ کے ایک طرف مجسم آزادی دریائے ہڈسن جبکہ شمال کی طرف ایمپائر سٹیٹ کی بلڈنگ دکھائی دیتی ہے۔ مشرق کی جانب بروکلن برج کا علاقہ دیدہ زیب مناظر پیش کرتا ہے۔ نائن الیون کے نتیجے میں تباہ ہونے والے ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ٹاورز کی تعمیر کا دوبارہ آغاز 2006ء4 میں کیا گیا تھا۔ اس میں 45 ہزار ٹن سریا اور دو لاکھ مربع گز کنکریٹ استعمال کی گئی ہے۔ نئے ٹاور میں نائن الیون میوزیم کے علاوہ اس میں مرنے والوں کی یادگار بھی تعمیر کی گئی ہے۔ ایک ٹرانسپورٹ حب بھی بنایا گیا ہے جبکہ ون ورلڈ سنٹر کے نیچے نیب مریسی اور نیویارک کو ملانے والی پاتھ ٹرین کی دوبارہ تعمیر بھی مکمل ہو گئی ہے ۔
نیا ورلڈ ٹریڈ سنٹر موسم بہار میں سیاحوں کیلئے کھول دیا جائیگا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی



















































