بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

معاشرے کے کمزور طبقات، غریب ترین، غریب اور غربت کے قریب افرادبارے وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم کو اہم ہدایات

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے معاشرے کے کمزور طبقات، غریب ترین، غریب اور غربت کے قریب افراد کو احساس پروگرام میں شامل کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے صنعتی ترقی ناگزیر ہے، کاروباری برادری کو تحفظ فراہم کئے بغیر معیشت ترقی نہیں کر سکتی، تمام شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے تاجر برادری کا اعتماد بڑھانا چاہیے،پاکستان سٹیل ملز کی مجوزہ لیز کے حوالے سے جامع منصوبہ تیار کر کے

ایک الگ اجلاس میں جلد پیش کیا جائے۔پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومت کی اقتصادی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اقتصادی امور حماد اظہر، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر توانائی عمر ایوب خان، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیراعظم کے مشیر عشرت حسین، وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر، وزیراعظم کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سید زبیر حیدر گیلانی، شوکت ترین، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو معیشت کی پائیدار ترقی، معاشی استحکام، پیداوار میں اضافہ، کاروبار میں آسانی پیدا کرنے، سرمایہ کاری کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے، موجودہ اور ممکنہ سرمایہ کاروں کے تحفظ کے اقدامات کے نتائج سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں غربت کے خاتمے، انفراسٹرکچر اور مواصلات کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پھنسی ہوئی سرمایہ کاری کو فعال اور متحرک بنانے، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے وزارتوں اور ڈویژنوں کے مابین ہم آہنگی پر بھی بات چیت کی گئی۔

اجلاس کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے صنعتی ترقی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پراجیکٹس پر توجہ مرکوز کی جائے جو زیادہ پیداوار کے حامل ہیں اور ان کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو تحفظ فراہم کئے بغیر معیشت ترقی نہیں کر سکتی، تمام شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے

تاجر برادری کا اعتماد بڑھانا چاہیے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ معاشرے کے کمزور طبقات، غریب ترین، غریب اور غربت کے قریب افراد کو احساس پروگرام میں شامل کیا جائے۔ وزیراعظم کو ملک کی متوازن معاشی ترقی کے لئے خواتین کو شامل کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ خواتین کو سماجی و اقتصادی ترقی میں شراکت کے لئے مراعات اور سہولت دی جائے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے ملائیشیا کے معاشی ترقی کے

ماڈل کا تذکر ہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنا کر اور انہیں سہولیات فراہم کر کے پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے اجلاس کو کمیونیکیشن اینڈ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ مختصر وقت میں سرمایہ کاری سے زیادہ فوائد حاصل کرنے اور پھنسی ہوئی سرمایہ کاری سے متعلق تجاویز پر بریفنگ دی۔ انہوں نے قدرتی آفات، فنڈز کی قلت کے تناظر میں ڈیزاسٹر رسک فنانسنگ کے قیام کی بھی تجویز دی۔ اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کے مجوزہ لیز پلان، روسی اور چینی کمپنیوں کی دلچسپی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پاکستان سٹیل ملز کی مجوزہ لیز کے حوالے سے جامع منصوبہ تیار کر کے ایک الگ اجلاس میں جلد پیش کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…