جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی خواتین کو بڑی آزادی مل گئی خواتین سیاحوں کیلئے عبایا کی شرط ختم کردی گئی

datetime 27  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی حکومت نے پہلی بار سیاحتی ویزے کا اعلان کردیا جب کہ خواتین سیاحوں کے لیے عبایا لینے کی لازمی شرط بھی ختم کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے کیے گئے اعلان میں کہاگیاکہ آن لائن سیاحتی ویزہ 49 ممالک کے لیے ہوگا جب کہ سیاحتی ویزے کا بنیادی مقصد ملک کی

معیشت کو پروان چڑھانا ہے۔اس سیاحتی پروگرام میں خواتین کے لباس کے حوالے سے سعودی حکومت نے اپنے سخت قانون میں ترمیم کی ہے جس میں بیرون ملک سے آنے والی خواتین کو اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ عبایا نہ پہنیں بلکہ مناسب لباس کے ساتھ ملک کی سیر کریں۔سعودی ٹورازم چیف احمد الخطیب کا کہنا تھا کہ سیاحتی ویزے میں بہت سارے ورثے اور آثار قدیمہ والے مقامات ہیں جب کہ مدینہ منورہ اور مقدس مقامات پر سیاحتی ویزے پر آنے والوں کے لیے پابندی ہوگی کیونکہ یہ فی الحال مسلمان زائرین تک ہی محدود ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کے لیے عبایا لازمی ہے اور اس کے بغیر کوئی بھی خاتون عام کپڑوں میں باہر نہیں جاسکتی۔سعودی حکومت کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ 2030 تک سیاحت کی مجموعی ملکی پیداوار میں 10 فیصد تک شراکت ہوگی جو اس وقت 3 فیصد ہے۔سعودی حکومت کے مطابق سیاحت کے شعبے میں 10 لاکھ نوکریاں پیدا ہونے کی بھی توقع کی جارہی ہے۔اس سے قبل 2017 میں سعودی ولی عہد نے بحیرہ احمر کے 50 جزیروں اور دیگر قدیم مقامات کو عیش و آرام کی ریزورٹس میں تبدیل کرنے کے لئے ایک ارب ڈالر کے منصوبے کا بھی اعلان کیا تھا۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…