پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آرامکو حملہ انتہائی قابل مذمت جرم ہے، جاپانی وزیر اعظم

datetime 25  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(این این آئی)جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے 14 ستمبر کو سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر ہونے والے حملے کو انتہائی قابل مذمت جرم قرار دیا ہے اورکہاہے کہ اس کارروائی نے عالمی معیشت کے نظام کو یرغمال بنا لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے آبے نے مشرق وسطی کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ دانش مندانہ اقدامات کرے۔تاہم جاپانی وزیراعظم نے اس فریق کی جانب اشارہ نہیں کیا جس کو ان کا ملک آرامکو حملے کا ذمے دار سمجھتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا، سعودی عرب اور بڑی یورپی طاقتیں ایران پر اس حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتی ہیں۔اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے بتایا کہ ان کا ملک آرامکو حملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ایران کو جواب دینے کے لیے تمام آپشنز پر غور کرے گا۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے قبل بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آرامکو تنصیبات پر میزائل حملوں کا منبع ایران ہے۔ سعودی وزیر نے کہا کہ ہم ایران کو جواب دینے کے لیے سفارتی محاذ پر کام کر رہے ہیں۔ خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے ایرانی رویے کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…