جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

مدینہ منورہ کے مضافاتی علاقے میں خونخوار چیتے نے تباہی پھیلا دی

datetime 23  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ( آن لائن )مدینہ منورہ کے مضافاتی علاقے البیضا میں ایک بپھرے ہوئے چیتے نے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق البیضا میں ایک فارم ہاس میں پالتو چیتا رکھا گیا تھا۔ گزشتہ روز فارم ہاس کے ملازم نے چیتے کو کھانا ڈالامگر باہر

آنے کے بعد پنجرے کا دروازہ بند کرنا بھول گیا۔ چیتے نے برسوں بعد یہ موقع دیکھ کر فورا پنجرے سے باہر چھلانگ لگائی اور پاس ہی کھڑے ملازم کو دبوچ کر اسے چند لمحوں میں ہی چیر پھاڑ ڈالا۔اتفاق سے اس وقت فارم ہاس میں دیگر ملازمین موجود نہیں تھے ورنہ مزید جانی نقصان ہو سکتا تھا۔ چیتے نے فارم ہاس میں موجودبکریوں اور دیگر جانوروں کو بھی مار کر اپنی بھوک مٹائی اور اس کے بعد فارم ہاس سے فرار ہو گیا۔جب چیتے کے فرار ہونے اور ہلاکتوں کی خبر آس پاس کے علاقے میں پھیلی تو لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے اور بچوں کو بھی گھر سے باہر نکلنے سے منع کر دیا۔تاہم بعد میں اہلِ علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت چیتے کو ڈھونڈ نکالا۔ اسی دوران وہاں پر وائلڈ لائف کے اہلکار بھی پہنچ گئے، مگر فارم ہاس کے ملازمین نے چیتے کو پہلے ہی پکڑ لیا تھا۔ اس واقعے پر علاقے کے لوگوں نے سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی آبادی والے علاقوں میں اس طرح کے خونخوار جانوروں کو رکھنا کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے۔ اگر یہ چیتا پکڑا نہ جاتا تو جانے اور کتنی انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا۔حکومت کو چاہیے تھے کہ اس فارم ہاس میں دوبارہ بند کیے گئے چیتے کو اپنی تحویل میں لے لے۔ تاکہ دوبارہ انسانی غفلت کی صورت میں کسی انسان یا جانور کی زندگی ضائع ہونے کا امکان نہ رہے۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…