جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب کو حملے کے بعد کس بڑے ملک نے اپنا دفاعی میزائل نظام فروخت کرنے کی پیشکش کر دی ؟

datetime 17  ستمبر‬‮  2019 |

انقرہ( آن لائن )روس کے صدر لادیمئیر پیوٹن نے یمن میں امن کے لئے قرآن پاک کی آیت مبارکہ کا حوالہ دے دیا۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انقرہ میں ترک صدر طیب اردگان اور ایران کے صدر حسن روحانی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن نے سور آل عمران کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے “اور اس کے فضل سے تم آپس میں بھائی بھائی بن گئے”۔

انہوں نے اس آیت کا مکمل حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ” تم اللہ کے اس احسان کو یاد رکھو جو اس نے تم پر کیا۔تم ایک دوسرے کے دشمن تھے اور اس نے تمہارے دل جوڑ دیے اور اس کے فضل و کرم سے تم بھائی بھائی بن گئے۔جب کہ دوسری جانب روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے شامی بحران کے حل میں ایران کے کردار کی تعریف کی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات ترکی کے صدر مقام انقرہ میں شام کے حوالے سے منعقدہ سراہ کانفرنس کے موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کے دوران کہی۔روسی صدر پیوٹن نے مسئلہ شام پر اہم ایرانی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایرانی کوششوں سے وہاں دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملی اور ایک موثر سیاسی حل ممکن ہوسکا۔ واضح رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، روسی صدر ولادیمر پیوٹن اور ایرانی صدر کے درمیان یہ ملاقات پیر کو ہوئی، جس کا مقصد شمالی شام میں عارضی جنگ بنی کو مکمل اور دیرپا جنگ بندی میں تبدیل کرنا ہے۔شام کی سرکاری فوج کی جانب سے حملوں کے بعد علاقائی کشیدگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور پناہ گزینوں کے ایک نئے سلسلے کا ترکی میں داخلے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ روس نے سعودی عرب پر حملوں کے بعد اسے دفاعی میزائل نظام فروخت کرنے کی پیش کش کی ہے۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے سعودی عرب کو ایس 400 دفاعی میزائل نظام کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈیفنس سسٹم سے ڈرون اور میزائل حملوں سے بچاجاسکتاہے، سعودی عرب چاہے تو اس کی مددکرنے کو تیارہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…