بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

شہد کی مکھی نے برطانوی طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ پرمجبورکردیا،جانیئے کیوں؟

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک)برطانوی ایئرلائن کے طیارے کو شہد کی مکھی کے ٹیکنیکل انسٹرومنٹ میں گھس جانے کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی ایئرلائن نے جیسے ہی ساو تھپٹن سے ڈبلن جانے کے لیے ایئر پورٹ سے پرواز بھری تو چند منٹ بعد ہی پائیلٹ کو طیارے میں تکنیکی مسئلے کا احساس ہوا جس کے باعث اس نے طیارے کو واپس ایئر پورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا،طیارے کی لینڈنگ کے بعد جب ایئر پورٹ پر موجود انجیئنرزنے جہاز میں تکنیکی مسئلے کا پتا لگانے کے لیے معائنہ شروع کیا تو یہ دیکھ کر وہ حیران رہ گئے اس خرابی کی وجہ کوئی آلہ نہیں بلکہ جہاز کی دم میں موجود کالے اور پیلے رنگ کی شہد کی مکھی تھی جو وہاں موجود آلات کے درمیان پھنس گئی تھی اور اس کے باعث پائلٹ کو طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور ہونا پڑا۔مکھی کی بدولت طیارے کو 2 گھنٹے تک ایئر پورٹ پر رکنا پڑا جب کہ اس دوران طیارے کے متاثرہ انسٹرومنٹ کو بھی تبدیل کرنا پڑا۔ ایئر لائن کی ترجمان نے بتایا کہ پرواز بی ای 384 کو مشتبہ تکنیکی مسئلے کی وجہ سے واپس ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا اور ایہ اقدام مسافروں کی حفاظت کی وجہ سے کیا گیا۔واضح رہے کہ اس طرح کے چھوٹے کیڑے کی وجہ سے مسافر طیارے اس سے قبل بھی حادثے کا شکار ہوچکے ہیں۔ 1996 ڈومنیکین ری پبلک سے اڑنے والے بوئنگ 757 کے طیارے کے رفتار ناپنے والے آلے پٹوٹ ٹیوب میں بھنورا گھس آیا تھا جس سے طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا اور اس میں سوار 189 مسافر زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 1980 میں فلوریڈا کمیوٹر ایئر لائنز کے طیارے میں بھی بھنوار گھس گیا تھا جس سے طیارہ بحرا اوقیانوس میں گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار 34 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…