اسلام آباد (این این آئی) بھارتی وزیر اعظم نریندرہ مودی کی امریکہ آمد پر پاکستانیوں نے بڑے احتجاج کا پروگرام تیار کرلیاگیا،مودی کے خلاف 22 ستمبر کو ہیوسٹن اور 27 ستمبر کو نیویارک میں ہزاروں پاکستانی احتجاج کریں گے،امریکن شہر ہیوسٹن میں 10 ہزار کے قریب پاکستانی احتجاج کے لئے اکٹھے ہون گے،
احتجاجی مظاہروں میں پاکستانی نڑاد شہری،مختلف ممالک مسلم اور سکھ تنظمیں شریک ہوں گی۔ وزیراعظم عمران خان کی نیویارک آمد پر بھرپور استقبال کیاجائیگا، خیرمقدمی پلان بھی تیار کرلیا گیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے امریکہ میں اوورسیز فاونڈیشن اور سکھ تنظمیوں سے ملاقاتیں کیں،پاکستانی تنظیم اوورسیز گلوبل فاونڈیشن کے سربراہ ظہیر نے وزیراعظم کے دورہ نیویارک کی تیاریوں پر تقریب کا اہتمام کیا گیا،اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاونڈیشن اور سکھوں کی تنظیم نے مقبوضہ کشمیرسے متعلق تحریری سفارشات پیش کیں،اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاونڈیشن اور سکھ تنظیموں کی نے زلفی بخاری کو احتجاجی پروگرام بارے بریفنگ دی۔زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاونڈیشن نیویارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پربھر پور طریقے سے اجاگر کردیاہے، پاکستان کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔زلفی بخاری نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان خطاب میں کشمیریوں کا مقدمہ پیش کریں گے۔ نریندرہ مودی کی امریکہ آمد پر پاکستانیوں نے بڑے احتجاج کا پروگرام تیار کرلیاگیا،مودی کے خلاف 22 ستمبر کو ہیوسٹن اور 27 ستمبر کو نیویارک میں ہزاروں پاکستانی احتجاج کریں گے،امریکن شہر ہیوسٹن میں 10 ہزار کے قریب پاکستانی احتجاج کے لئے اکٹھے ہون گے،احتجاجی مظاہروں میں پاکستانی نڑاد شہری،مختلف ممالک مسلم اور سکھ تنظمیں شریک ہوں گی۔