ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

مذہب کیلئے فلمی دنیا چھوڑنے والی معروف بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم کی واپسی کی حقیت کیا ہے؟

datetime 16  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)گزشتہ دِنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ زائرہ وسیم فلمی دْنیا میں واپس آرہی ہیں۔15 سال کی عمر میں فلم ’دنگل‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے چند ماہ قبل فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ انتہائی کم عرصے میں مجھے لوگوں کی طرف سے بہت زیادہ پیار اور شہرت ملی ہے لیکن میں اب فلمی دْنیا چھوڑ رہی ہوں۔

کیونکہ میرا دین مجھے اِس بات کی اجازت نہیں دیتا ہے اور مجھے اپنے دین کے ساتھ مضبوط رشتہ بنانا ہے۔اداکارہ زائرہ وسیم اپنے اِس اعلان کے بعد ٹی وی سکرین پر نظر نہیں آئیں لیکن اب گزشتہ کچھ دِنوں سے سوشل میڈیا پر زائرہ وسیم کی فلمی دْنیا میں واپسی کی خبریں گردِش کررہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے زائرہ وسیم کی فلم انڈسٹری میں واپسی کا دعویٰ اْس وقت کیا جب بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی آنے والی فلم ’دی اسکائی ازپنک‘ کا پوسٹر شئیر کیا۔فلم ’دی اسکائی از پنک‘ کے پوسٹر میں بھارتی اداکار فرحان اختر، پریانکا چوپڑا اور روہیت صراف کے ساتھ زائرہ وسیم بھی ہیں۔ اِس پوسٹر کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زائرہ وسیم کے فلم انڈسٹری چھوڑنے کے متعلق فیصلے پر تنقید کی جارہی ہے اور یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فلم کی پروموشن کی تقریب میں بھی زائرہ وسیم نے شرکت کی تھی۔دوسری جانب فلم کی تشہیر کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر پْرانی ہیں اور ابھی تک زائرہ وسیم نے فلم کے فروغ کی کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کی ہے۔کمپنی کے مطابق اِس فلم کی شوٹنگ رواں سال اپریل میں ہی مکمل ہوگئی تھی جبکہ زائرہ وسیم نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان اِس کے بعد کیا تھا اور شوٹنگ ختم ہونے کے بعد ’دی اسکائی از پنک‘ کی ٹیم کے ساتھ زائرہ وسیم کا کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ زائرہ وسیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر ابھی تک اِس فلم کے حوالے سے کوئی پوسٹ نہیں کی گئی ہے، ٹوئٹر پر اْن کا آخری ٹوئٹ 4 اگست کا ہے جو اْنہوں نے مسئلہ کشمیر پر کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…