ٹیکساس(این این آئی)امریکامیں ڈیموکریٹ صدارتی امیدواربننے کی خواہشمند کاملا ہیرئس نے کہا ہے کہ کشمیری تنہا نہیں، صورتحال دیکھی جا رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر امریکا میں ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمندوں نے بھی بات شروع کردی ہے۔ٹیکساس میں ایک تقریب
سے خطاب کرتے ہوئے کاملا ہیرئس نے کہا کہ امریکی اقداریہ ہیں کہ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھایا جائے اور جہاں مناسب ہو وہاں مداخلت کی جائے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ صدر بنیں تو اِنہی اقدار پر عمل کریں گی۔امریکاکی صدارتی امیدواربننے کی ڈیموکریٹ خواہشمند کاملاہیرئس کا کہنا تھا کہ غاصب سمجھتا ہے کہ اس کے اقدامات کوئی نہیں دیکھ رہا مگر کشمیر کے معاملے پر ایسا نہیں ہے۔