جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

ابھی نندن کی طرح موجودہ بھارتی ائیرچیف کا طیارہ بھی پاک فضائیہ نے گرایا، ابھی نندن اور بھارتی ائیر چیف میں کیا قدر مشترک ہے؟ بھارتی ائیر چیف نے بڑا اعتراف کر لیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانیوں کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے والے ابھی نندن کے ساتھ بڑھکیں مارنے والے بھارتی ائیرچیف کا طیارہ بھی پاکستان نے ہی گرایا تھا جس پر پیراشوٹ سے جان بچانی پڑی۔بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل بریندر سنگھ دھنووا جن کی ریٹائرمنٹ میں چند دن باقی رہ گئے ہیں، انہوں نے گزشتہ پیر کو مگ 21 لڑاکا طیارہ اڑا کر اپنی آخری پیشہ ورانہ پرواز مکمل کی۔پنجاب میں پٹھان کوٹ کے فضائی اڈے سے اڑان میں ان کے ساتھ ونگ کمانڈر ابھی نندن وردامن بھی

ساتھ تھے جن کا اپنا مگ۔21 طیارہ گزشتہ فروری میں پلوامہ واقعہ کے بعد آزاد کشمیر میں داخل ہونے پر مار گرایا گیا تھا، وہ پاکستان میں جنگی قیدی بنے۔بھارتی ائیرچیف مارشل دھنووا نے اعتراف کیا کہ ان میں اور ابھی نندن میں دو قدر مشترک ہیں، انہوں نے کارگل اور ابھی نندن نے بالاکوٹ پر فضائی حملوں کی کوشش کی اور دونوں کو مار گرائے جانے پر اپنے طیارے دوران پرواز چھوڑنے پڑے اور پیرا شوٹ کے ذریعہ جانیں بچانی پڑیں۔ابھی نندن کو اب بھارتی فضائیہ میں مگ۔21 کا انسٹرکٹر بنا دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…