ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

پاک انڈیا میں بڑھتی کشیدگی ! بھارت بڑے نقصان سے دو چار ہو گیا ، بھارتی ماہر نے برطانوی نشریاتی ادارے کے سامنے مودی سرکار کا کٹھا چٹھا کھول کر رکھ دیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن( آن لائن )ماہ قبل انڈیا کی معیشت آٹھ فیصد کی رفتار سے ترقی کر رہی تھی جو کہ گرتے گرتے اب پانچ فیصد کی سطح تک جا پہنچی اور ایسا اچانک نہیں ہوا،بھارتی معیشت پانچ فیصد کے بجائے صفر کی رفتار سے ترقی کر رہی ہے ۔بھارتی ماہر معیشت پروفیسر ارون کمار نے

برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ چاروں طرف سے معاشی سست رفتاری کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ لدھیانہ میں سائیکلوں اور آگرہ میں جوتے جیسی صنعتوں سے وابستہ غیر منظم شعبے بڑی تعداد میں بند ہو چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہی حال دوسرے شعبوں کا ہے ، مانگ میں کمی تو ڈی موناٹئیزیشن کے بعد سے ہی شروع ہو گئی تھی، تین برسوں میں معیشت کو تین بڑے جھٹکے لگے ہیں جس کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے ۔سی ایم آئی کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ ملک میں ملازمین کی تعداد 45 کروڑ تھی جو کم ہو کر 41 کروڑ رہ گئی ہے ،اس کا مطلب یہ ہے کہ چار کروڑ لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں، معاشی ترقی کی شرح پانچ، چھ یا سات فیصد نہیں بلکہ یہ صفر فیصد ہے کیونکہ اس میں غیر منظم شعبے کے اعداد و شمار شامل نہیں لیکن اگر حکومت کے پیش کردہ اعداد و شمار کو غیر منظم شعبے کے اعدادوشمار میں شامل کیا جائے تو انڈین معیشت کساد بازاری سے گزر رہی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…