ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

”پانامہ کی 202 کمپنیوں کیخلاف کارروائی نہیں ہوسکتی“ایف بی آر نے پاکستان کی لوٹی گئی رقم کی واپسی میں قانونی رکاوٹوں کا اعتراف کرلیا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاق میں محصولات جمع کرنے والے ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے پاکستان کی لوٹی گئی رقم کی واپسی میں قانونی رکاوٹوں کا اعتراف کرلیا ہے۔ ایف بی آر حکام نے یہ اعتراف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیاں کے اجلاس میں کیا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی عامر ڈوگر کر رہے تھے۔ملک عامر ڈوگر کی زیر صدارت کمیٹی اجلاس میں

بریفنگ دیتے ہوئے ایف بی آر حکام نے کہا کہ موجودہ قوانین کے تحت پانامہ کی 202 کمپنیوں کیخلاف کارروائی نہیں ہوسکتی۔حکام نے اجلاس میں اعتراف کیا کہ پانامہ اسکینڈل میں 444 پاکستانی کمپنیوں کی نشاندہی ہوئی تھی۔عدم معلومات کے باعث 150 کمپنیوں کو ڈھونڈ ہی نہیں سکے۔15 کمپنیوں کے ساڑھے 14 ارب روپے کے کیسز میں ساڑھے 6 ارب موصول ہوچکے ہیں۔ایف بی آر حکام نے کہا کہ کمپنیوں کے حوالے سے جو معلومات ملی تھیں وہ کم تھیں۔ ہم نے مزید معلومات مانگی ہوئی ہیں۔کمیٹی رکن عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ میرے سوال کے جواب میں حماد اظہر نے بتایا تھا پانامہ اسکینڈل کے 30 افراد باہر ہیں 12 کا انتقال ہوگیا ہے۔میں نے کہا بندہ کہیں بھی ہو جائیداد تو ضبط ہوسکی ہے۔ مجھے بتایا گیا قانون بنائیں گے،آپ نے کیا قانون بنایا؟عبدالاکبر چترالی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے چوروں کے ساتھ این آر او کیا ہوا ہے،آپ اس کیس میں سنجیدہ نظر نہیں آرہے ہیں۔کیسز کے زائد المعیاد ہونے کا مسئلہ حل ہوسکتا تھا۔چیئرمین کمیٹی ملک عامر ڈوگر نے اس مسئلے کو (آج) منگل کو کابینہ اجلاس میں رکھنے کی درخواست کردی اور وزیر مملکت علی محمد خان کو ہدایت کی کہ آپ اس مسئلے کابینہ میں پیش کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…