ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیرکے بعد بھارتی ریاستوں منی پور، ناگا لینڈ، میزورام، تلنگانہ، پنجاب، گوا اور حیدرآباد میں بھی حالات خراب

datetime 3  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ لکھاری، صحافی و انسانی حقوق کی کارکن اروندھتی رائے کے مطابق سیکولر بھارت اپنے ہی لوگوں کے خلاف کئی سال سے فوج کو بطور ہتھیار استعمال کرتا آ رہا ہے۔بھارتی لکھاری و صحافی اروندھتی رائے انڈیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی، ہندو انتہاپسندی، مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز اقدام اور اقلیتوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر آواز بلند کرنے کی وجہ سے دنیا میں شہرت رکھتی ہیں۔عالمی سطح پر بھارتی حکومت کے پروپیگنڈے اور

انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے اقدامات کو سامنے لانے کی وجہ سے اروندھتی رائے پر حکومت پابندیاں بھی عائد کرتی رہی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اروندھتی رائے نے کینیڈا میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر، منی پور، ناگا لینڈ، میزورام، تلنگانہ، پنجاب، گوا اور حیدرآباد میں اپنی فوج کے تحت جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ایوارڈ یافتہ لکھاری کے مطابق بھارت 1947 سے لے کر مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں، تلنگانہ میں خصوصی قبائل اور کچھ ریاستوں اور علاقوں میں نچلی ذات کے ہندؤں کے خلاف فوج کو استعمال کرتا آرہا ہے۔اروندھتی رائے کے مطابق انگریز سرکار سے آزادی ملتے ہی بھارت نے اپنے ہی لوگوں کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئے درجنوں علاقوں میں بھاری تعداد میں فوجی تعینات کرکے عوام کے خلاف فوج کو استعمال کیا۔بھارتی لکھاری نے بھارت کا مقابلہ پاکستان سے کرتے ہوئے کہا کہ سیکولر بھارت کے مقابلے میں اس کے پڑوسی ملک پاکستان نے کبھی بھی اپنی فوج کو لوگوں کے خلاف استعمال نہیں کیا۔اروندھتی رائے کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے ہی لوگوں کے خلاف فوج کا استعمال نہیں کر رہا۔اروندھتی رائے کی جانب سے پاکستانی فوج اور پاکستان کی حمایت میں بیان دیے جانے کے بعد بھارتی افرد اور نام نہاد انڈین صحافیوں اور سماجی کارکنان نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔اروندھتی رائے پر تنقید کرنے والے افراد نے ایوارڈ یافتہ لکھاری کو پاکستانی جاسوس قرار دیتے ہوئے انہیں پاکستان کے خفیہ اداروں کا تنخواہ دار قرار دیا۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…