ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

پاک بھارت جنگ ہوئی تو کیا ہوگا؟تابکاری اثرات سے ڈھائی ارب لوگ متاثر،بہت بڑی تعداد میں مہاجرین یورپ، امریکا اور دیگر ممالک کا رخ کریں گے،انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 29  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ اگر کوئی محدود جنگ ہوئی تو وہ محدود نہیں رہے گی بلکہ غیر محدود جنگ نیوکلیئرونچر ہوگی اور تابکاری اثرات سے ڈھائی ارب لوگ متاثر ہوں گے،خطے سے بہت بڑی تعداد میں مہاجرین یورپ، امریکا اوردیگر ممالک کا رخ کریں گے، پوری دنیا میں کساد بازاری آئے گی، سلامتی کونسل کا اجلاس ایک اہم پیش رفت ہے

جو نکتہ آغاز ہے، سلامتی کونسل سے مکمل رابطے میں رہیں گے۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل اور میدان جنگ میں تبدیل کردیا ہے، مودی حکومت اپنے مکروہ اقدامات سے دنیا کو گمراہ کررہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں عارضی حراستی مراکز قائم کیے گئے ہیں اور نسل کشی کا آغاز ہوچکا ہے، بھارت مقبوضہ وادی میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنا ان کی بنیادی ذمے داری ہے، اگر کوئی محدود جنگ ہوئی تو وہ محدود نہیں رہے گی، غیر محدود جنگ نیوکلیئرونچر ہو گی، تابکاری اثرات سے ڈھائی ارب لوگ متاثر ہوں گے اور اس کے پوری دنیا پر بھی اثرات ہوں گے، خطے سے بہت بڑی تعداد میں مہاجرین یورپ، امریکا اور دیگر ممالک کا رخ کریں گے، پوری دنیا میں کساد بازاری آئے گی۔تابکاری اثرات سے ڈھائی ارب لوگ متاثر ہوں گے اور اس کے پوری دنیا پر بھی اثرات ہوں گے، خطے سے بہت بڑی تعداد میں مہاجرین یورپ، امریکا اور دیگر ممالک کا رخ کریں گے، پوری دنیا میں کساد بازاری آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…