ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایات جار ی کر دیں

datetime 28  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف بھرپور کارروائی اوراس ضمن میں ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کو بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم ک کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے اور ایسا مربوط نظام وضع کیا جائے جس کی بدولت غریب عوام پر کسی قسم کا اضافی بوجھ نہ آئے،حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت شیڈول پرائس کنٹرول کے حوالے سے اقدامات پر وزیراعظم آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب سر دار عثمان بزدار، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، چیف کمشنر اسلام آباد اور دیگر سینیئر افسران نے شرکت کی،چیف سیکرٹری پنجاب نے اجلاس کے دوران اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں کے تعین اور ذخیرہ اندوزی پر قابو پانے کے حوالے سے قانونی فریم ورک پر شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے پر قابو پانے کے حوالے سے قائم شدہ ٹاسک فورس میں تاجروں اور مینو فیکچرز کے نمائندگان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سات ضروری اشیاء خورد ونوش جن میں آٹا، گھی، ٹماٹر اور دالیں وغیرہ شامل ہیں کی قیمتوں کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے بریفنگ دی۔شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ قیمتوں میں غیر معمولی اضافے پر قابو پانے کے لیے ایک ویب پورٹل کا اجراء بھی کیا گیا ہے جس کے تحت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں کے تعین میں پیدا واری لاگت اور موسمیاتی اثرات کے جائزے کے حوالے سے

اصولی ضابطہ کار بھی وضع کیا جارہا ہے۔روٹی کی قیمت کو برقرار رکھنے کے حوالے سے نان بائی ایسوسی ایشن کے چند تحفظات سے اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے صوبہ خیبر پختونخوا میں ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن پر اجلاس کو بریف کیا۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ قیمتوں پر کنٹرول اور عوام الناس کی سہولت کی غرض سے صوبہ پنجاب میں سستے بازاربھی باقاعدگی سے لگائے جا رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت میں

ہفتے میں تین روز کے لئے سستے بازار لگائے جاتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم ک کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے اور ایسا مربوط نظام وضع کیا جائے جس کی بدولت غریب عوام پر کسی قسم کا اضافی بوجھ نہ آئے۔ وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف بھرپور کارروائی،اوراس ضمن میں ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ہول سیل منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر

ضروری اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کے حوالے سے ایک موثر نظام پر عمل درآمد کو یقینی بنا یا جائے،۔ ذمہ داران اور انتظامیہ کی جانب سے قیمتوں کے حوالے سے عوام الناس کو مسلسل باخبر رکھا جائے۔ وزیراعظم نے منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کے حوالے سے ایک مربوط حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زورد یا تاکہ کاشت کاروں کا استحصال نہ ہوسکے اور اْن کو محنت کا جائزہ منافع مل سکے۔ مارکیٹ

کمیٹیز کی تشکیل اور انکی کارکردگی کو موثر بنانے کے حوالے سے اقدامات کی بھی ضرورت ہے تاکہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف فوری کارروائی ہوسکے۔ وزیراعظم نے کہاکہ غریب آدمی کو روٹی کی دستیابی یقینی بنانا ریاست کی بنیادی ذ مہ داری ہے اور اس ضمن میں ریاست کی جانب سے کوئی کسر روا نہیں رکھی جائے گی۔ ”احساس“پروگرام کے تحت مستحقین کو راشن کی فراہمی کی تجویز بھی زیر غور ہے، حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…