پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

سمجھوتے کے قریب ہیں، مسلمان اور آزادی پسند جلد اچھی خبرسنیں گے، افغان طالبان نے اہم اعلان کر دیا

datetime 28  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(آن لائن) قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ وہ امریکا سے سمجھوتے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔افغان طالبان کے نمائندوں اور امریکا کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحا میں امن مذاکرات کا 9 واں دور جاری ہے جس میں معاہدے کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

اس حوالے سے قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ دوحہ میں امریکا طالبان مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے جب کہ وہ مذاکرات میں سمجھوتے کے قریب پہنچ گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ امید ہیکہ مسلمان اور آزادی کے چاہنے والے جلد اچھی خبر سنیں گے۔ تاہم افغان طالبان کے بیان پر کابل میں امریکی سفارتخانے نے کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔گزشتہ روز انٹرویو میں افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں طالبان نے امریکا کو افغان سرزمین کو کسی کے خلاف حملے میں استعمال نہ کرنے کی ضمانت دی ہے اور ساتھ ہی غیرملکی افواج کی واپسی کیلئے محفوظ راستہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد افغان طالبان نمائندوں سے مذاکرات کررہے ہیں جنہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پورا اختیار دے رکھا ہے۔خیال رہے کہ امریکا افغانستان میں 18 سال سے جنگ لڑ رہا ہے جس میں ہزاروں افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، اس جنگ میں سیکڑوں امریکی و اتحادی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…