ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی خواتین کوچھوٹے کاروبار کے لئے آسان شرائط پر قرضے،زبردست خوشخبری سنادی گئی

datetime 25  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو مزید ڈھائی کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا، قرضے کا مقصد پاکستانی خواتین کے چھوٹے کاروبار کے لئے سرمائے کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے مزید ڈھائی کروڑ ڈالر کی قرض کی منظوری دے دی گئی

بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم ایس ایم ای سیکٹر کے لئے دی جائیگی، رقم کا مقصد پاکستانی خواتین کے چھوٹے کاروبار کے لئے سرمائے کی فراہمی ممکن بناناہے۔بینک کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کے لئے خواتین کی سرمائے تک رسائی بہت اہم ہے، پاکستانی معشیت کے لئے ایک مجموعی معاشی نظام انتہائی اہم ہے۔دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے پروگرام بیسڈ فنانسنگ کا آغاز کردیاہے، یہ عمل دوسال سیرکاہوا تھا۔یاد رہے اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے50 کروڑڈالر قر ض کی منظوری دی تھی اور کہا تھا قرض سیتجارتی خسارے کوکم کرنیمیں مددملیگی۔بعد ازاں 17 اگست کو پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے تھے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے تجارت کے فروغ،خسارے میں کمی اور معاشی اصلاحات کیلئے پچاس کروڑ ڈالر جبکہ ٹیکنیکل سپورٹ کے طور پر سات لاکھ پچاس ہزارڈالرز کا پیکج دیا۔اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے فنڈز ملنے کے بعد مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 57 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…