پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی نئی افسوسناک تاریخ رقم،6 ہزار سے زائد قبریں دریافت،آسٹریلوی صحافی کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 24  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)معروف آسٹریلوی کالم نویس سی جے ورلیمن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر تے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر 10 کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی مسلط ہے۔سی جے ورلیمن نے مقبوضہ کشمیر میں زندگی کے عنوان سے ہوش ربا اعداد و شمار سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کر دئیے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ناانصافیوں، ظلم و تشدد اور

غیر انسانی سلوک کو سوشل میڈیا پر اجاگر کیا۔مڈل ایسٹ آئی اور بائی لائنز کے کالم نویس سی جے ورلیمن کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہر 10 کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی مسلط ہے اور مقبوضہ کشمیر میں 6 ہزار سے زائد ایسی قبریں دریافت ہوئی ہیں جن میں دفن کشمیریوں کو قابض بھارتی فورسز نے غائب کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 80 ہزار سے زائد بچے یتیم ہوچکے ہیں، مسلسل ظلم و ستم اور تناؤ کے باعث 49 فیصد بالغ کشمیری پی ایس ٹَی ڈی نامی دماغی مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔سی جے ورلیمن کے مطابق مقبوضہ کشمیر بھی ان متنازعہ علاقوں میں شامل ہے جہاں سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں جنسی تشدد کی شرح سب سے زیادہ ہے جہاں گرفتار کیے جانے والے زیادہ تر افراد کو بے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔آسٹریلین کالم نویس نے انکشاف کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں 7 ہزار سے زیادہ زیر حراست افراد قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی 18 قرار دادیں موجود ہیں اور کشمیر کو متنازعہ علاقہ بھی تسلیم کیا گیا ہے اس کے باوجود 2016 میں بھارت نے اقوام متحدہ کے وفد کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تحقیقات کے لیے مقبوضہ کشمیر جانے سے روک دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…