جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،سرمائے میں ریکارڈ اضافہ

datetime 24  اگست‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 2500 پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس29ہزاراور30ہزار پوائنٹس کی دو بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 423ار ب روپے کا ریکارڈ اضافہ ہواجس سے سرمائے کا مجموعی حجم 63کھرب روپے سے تجاوز کرگیا۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے روپے کی قدر میں مزید کمی کے خدشات دور کئے جانے،جولائی میں ملک کا تجارتی خسارہ73فیصد کم ہونے کے اعداد و شمار سامنے آنے اور ایس ای سی پی کی جانب سے ریگولیشن میں ممکنہ طور پر نرمی کی توقعات اور حصص کی نچلی سطح پر نئی سرمایہ کاری کی بدولت کاروبار کے پہلے دن سے4دن تک اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کا رجحان رہا جس کے نتیجے میں انڈیکس3119.82پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروبار کے آخری دن بھاری کی جانب انسداد منی لانڈرنگ کے لئے خدمات سر انجام دینے والے ایشیاپیسفک گروپ میں پاکستان کو ڈان گریڈ کرنے کی افواہوں نے تیزی ک تسلسل کو مندی میں تبدیل کر دیا تھا جس کی وجہ سے صرف ایک دن میں انڈیکس534.43پوائنٹس لوز کر گیا۔تاہم پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا جس کی وجہ سے گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 2585.39پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیااور انڈیکس 28764.63پوائنٹس سے بڑھ کر31350.02پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس1441.18پوائنٹس کے اضافے سے13406.78پوائنٹس سے بڑھ کر 14847.96پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس21397.34پوائنٹس سے بڑھ کر22940.49پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیز ی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں ایک ہفتے کے دوران 4 کھرب23 ارب 50 کروڑ69ہزار78لاکھ767روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 59 کھرب 16 ارب 48 کروڑ 83 لاکھ 34ہزار672روپے سے بڑھ کر63کھرب39ارب99کروڑ53لاکھ13ہزار439روپے ہو گیا۔گذشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 32100.31پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر28673.88پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 7ارب روپے مالیت کے26کروڑ10لاکھ91ہزار حصص کے سودے ہوئے

جبکہ کم سے کم3ارب روپے مالیت کے10کروڑ25لاکھ15ہزار حصص کے سودے ہوئے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1821کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سے1263کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،467میں کمی اور91کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ، سمٹ بینک،میپل لیف،حیسکول لمیٹڈ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ،انٹر اسٹیل لمیٹڈ،اینگرو پولیمر،سوئی نادرن گیس،پاک پیٹرویم،پاک الیکٹرون ورلڈ کال ٹیلی کام،بینک آف پنجاب،فوجی فوڈز لمیٹڈ،فوجی سیمنٹ،کے الیکٹرک لمیٹڈ،لوٹے کیمیکل اورآئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ سر فہرست رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…