جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

الجزیرہ ٹی وی نے مودی اور داعش کے سربراہ البغدادی کو ایک جیسا دہشت گرد قرار دے دیا

datetime 23  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن)بین الاقوامی شہرت کے حامل الجزیرہ ٹی وی نے بھارتی وزیر اعظم مودی اور داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو سفاکی اور حیوانیت میں ہم پلہ قرار دیتے ہوئے دونوں کا ایک جیسا دہشت گرد قرار دیا ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کی جانب سے ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے جس کے مطابق بھارتی فوج اپنے وزیر اعظم کے حکم پر نہتے کشمیریوں اور ان کے معصوم بچوں کو آزادی کے لیے آواز اٹھانے پر ان کے خلاف انسانیت دشمن کلسٹر بموں کا استعمال کر رہی ہے جو کہ

ہولناک تباہی پھیلانے میں ایک جیسے ہیں۔اس رپورٹ میں مودی کو کلسٹر بموں کے استعمال پر عالمی سطح پر دہشت گرد قرار دی جانے والی تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی جیسا بڑا دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔کیونکہ ابو بکر البغدادی نے بھی اپنے تخریبی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے شام کے نہتے لوگوں پر کلسٹر بم برسائے تھے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج وہی زیڈ پی 39 کلسٹر بموں کا استعمال کر رہی ہے، جو داعش کے جنگجوں نے شام کی معصوم عوام پر برسائے تھے۔اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کشمیری بچے ان بموں کو کھلونا سمجھ کر اٹھانے یا چھونے کی کوشش کرتے ہیں تو زبردست دھماکے کے ساتھ ان کے ننھے ننھے بدن چیتھڑوں میں بدل جاتے ہیں۔ الجزیرہ سے وابستہ بین الاقوامی شہرت کے حامل صحافی اسامہ بن جاوید نے اپنی اس رپورٹ میں وادی نیلم پر بھارت کی جانب سے گرائے گئے کلسٹر بموں کی تصاویر بھی بطور ثبوت دکھائی ہیں۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ان کلسٹر بموں کے علاوہ بھارت نے اسرائیل کے تیار کردہ مہلک بموں کا بھی استعمال کیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ میں بھارت کی بربریت اور جنگی جنون پر عالمی اداروں اور ان کی بے حِس خاموشی پر بھی سوال اٹھایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…