ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی اسلحہ بھی کھوکھلا نکلا، بھارتی پولیس کو جگ ہنسائی کا سامنا، جنازے پر گن سلیوٹ دینے لگے تو 22 بندوقوں میں سے ایک بھی نہ چلی

datetime 22  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹنہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی کی طرح بھارتی اسلحہ بھی کھوکھلا نکلا، ایک نجی ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ بھارت کی ریاست بہار کے تین مرتبہ وزیراعلیٰ رہنے والے جگن ناتھ مشرا کی آخری رسومات کے دوران پولیس کی بندوقوں سے سلامی پیش کی گئی

لیکن اس موقع پر 22 بندوقوں میں سے ایک بندوق بھی نہ چلی، اس وقت پولیس اہلکاروں کو شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ارتھی کو سلامی دینے والے پولیس اہلکاروں کی کسی ایک بھی رائفل سے گولی نہ چل سکی۔ بھارتی پولیس کی ایک بھی بندوق نہ چل سکی تمام فائر مس ہو گئے۔ کوئی بھی بندوق نہ چلنے پر بھارتی پولیس کے لیے شرمناک صورتحال پیدا ہو گئی۔ واضح رہے کہ ریاست بہار کے ضلع سپال کے ہیڈ کوارٹر میں جگن ناتھ مشرا کو گن سلیوٹ پیش کرنے کے موقع پر موجودہ ریاستی وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی، اہم سیاسی رہنما اور پولیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ واضح رہے کہ بائیس پولیس اہلکاروں نے بیک وقت فائر کئے لیکن ایک بھی گولی نہ چلی اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اہلکاروں نے بار بار ٹریگر دبائے لیکن فائر نہ ہو سکا۔ اس طرح بھارتی پولیس کو جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ بائیس پولیس اہلکاروں نے بیک وقت فائر کئے لیکن ایک بھی گولی نہ چلی اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اہلکاروں نے بار بار ٹریگر دبائے لیکن فائر نہ ہو سکا۔ اس طرح بھارتی پولیس کو جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…