پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

بھارت پاکستان کو تباہ کر نے کیلئے اسرائیل سے کیاحاصل کر رہا ہے؟معروف سکالر ڈاکٹرذاکر نائیک نے انتہائی تشویشناک دعویٰ کردیا

datetime 17  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالاالمپور(این این آئی)معروف اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بھارت اسرائیل سے تربیت حاصل کر رہا ہے تاکہ وہ مستقبل میں پاکستان کو تباہ کر کے کشمیر پر مکمل طور پر قبضہ حاصل کر لے۔ملائیشیاء میں دئیے گئے ایک خطاب میں انہوں نے برطانوی صحافی رابرٹ فیسک کے کالم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جیسے اسرائیل نے فلسطین کو تباہ کرنے کے بعد اس کی سرزمین پر قبضہ کیا بالکل اسی طرح اب بھارت بھی کشمیر میں یہ سب کچھ کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے مسلم امہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان سنگین حالات میں مسلمان ممالک کوئی کردار ادا نہیں کر رہے،کیونکہ ان کے بھارت کے ساتھ معاشی مفادات ہیں۔

ذاکر نائیک نے بھارتی وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو یہ تک معلوم نہیں کہ بادلوں کی وجہ سے ریڈار سے کوئی چیز چھپ نہیں سکتی مگر انہوں نے اس حوالے سے ایک عجیب منطق دی کہ بادلوں کے باوجود اپنے پائلٹس کو پاکستانی جہازوں پر حملہ کرنے کا حکم دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 1947 میں یہ طے ہوا تھا کہ بھارت کی چھتری کے نیچے بھی کشمیر آزاد تصور کیا جائے گا اور کوئی بھارتی باشندہ ان کی زمین نہیں خرید سکتا اور ان کی اپنی شناخت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ آج 70 سال بعد بھارتی حکومت نے غیر آئینی طور پر آرٹیکل 370 ختم کر دیا جو کشمیر کے باسیوں کو تحفظ فراہم کرتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…