بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی رفتار تیز کریں، آسان سا طریقہ کار سامنے آگیا

datetime 17  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں سمارٹ فون تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ پاکستانی نئی نسل میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم والے سمارٹ فون زیادہ مقبول ہیں۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ ہر مہینے ایسے سمارٹ فون سامنے آ جاتے ہیں جن کے پروسیسر زیادہ طاقتور ہوتے ہیں۔ چناں چہ ان کی رفتار بھی زیادہ ہوتی ہے۔ یوں پرانا فون سست رفتار لگنے لگتا ہے۔ اگر آپ کے پرانے اینڈرائیڈ فون کو بھی یہی مسئلہ درپیش ہے تو ایک اچھی خبر سنئیے۔

وہ یہ کہ ہر سمارٹ فون میں کچھ ایسی خفیہ سیٹنگز اور ایپلی کشنز موجود ہوتی ہیں جن کی مدد سے آپ چند سیکنڈ میں اپنے فون کی رفتار میں نمایاں اضافہ کرسکتے ہیں۔ اس ضمن میں ایک اپلیکشن بھی آپ کے اینڈرائیڈ سمارٹ فون کی رفتار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔اس کا نام کروم ہے۔یہ گوگل کا تیارکردہ برائوزر ہے۔یہ نیٹ پر ڈیٹا کو ”پچاس فیصد“تک کمپریس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔چناں چہ فون پر ویب سائٹس تیزی سے کھلتی ہیں۔بعض اوقات زیادہ ایپس انسٹال کرنے سے بھی فون سست ہو جاتا ہے۔ آپ خاص طور پہ فیس بک ایپ ڈیلیٹ کرکے بھی رفتار بہتر بناسکتے ہیں۔ اسمارٹ فون کی رفتار پرگرافکس بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ اسمارٹ فونوں میں ٹرانزیشنز اور انیمیشنز (Transitions & Animations)کا استعمال بہت ہوتا ہے مگروہ فون کی رفتار کم کر دیتے ہیں۔اس امر سے بچنے کے لیے اینڈرائیڈ فون میں ایک خفیہ ڈویلپر آپشن مینیو موجود ہے۔اس کے ذریعے اینیمیشن پلے کرنے کی رفتار کو کنٹرول کرنا ممکن ہے۔ اگر آپ ان کی رفتار دوگنا بڑھا دیں تو فون بھی پہلے سے زیادہ تیز ہوجاتا ہے۔ یہ کام کرنے کے لیے فون کی سیٹنگز میں جاکر نیچے موجود About phone کے آپشن پر کلک کیجیے۔اس کے بعد Build number پر کلک کریں اور یہ عمل 7 بار دہرائیں۔اب بیک بٹن پریس کریں تو آپ کے سامنے نیا ڈویلپر آپشن مینیو آجائے گا جو About phone کے اوپر ہوگا۔اس مینیو کے اندر جاکر نیچے اسکرول کریں اور ان سیٹنگز کو تلاش کیجیے: Windows animation scale، Transition animation scale اور Animator duration scal۔ ان تینوں سیٹنگوں میں 1x سیٹ ہوگا۔آپ انہیں بدل کر 5x کردیں۔اس کے بعد اپنا فون استعمال کیجیے،آپ کو فون کی رفتار میں نمایاں فرق محسوس ہو گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…